مقبول خبریں
سیرت النبیؐ کے پیغام کو دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے میڈیا کا کردار اہم ہے:پیر ابو احمد
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
انڈین بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اللہ کے بعد اپنے بوائے فرینڈ کوشال ٹنڈن کی مشکور !!
ممبئی ... مقبول بھارتی مسلمان ماڈل گوہر خان نے عوامی مقبولیت کے شو بگ برادر7 کا ٹائیٹل جیت لیا ہے۔ یہ خبر شائد اس ریئلٹی شو کے ناظرین کیلئے اتنی بڑی نہ ہو کیونکہ انہیں تو گوہر خان کے مستقبل کے جیون ساتھی سے غرض ہے۔ حالات بتاتے ہیں کہ گوہر کو ہار یا جیت سے اتنی غرض نہ تھی نہ ہے جتنی کوشل ٹنڈن سے تعلق استوار کرنے میں ہے۔ جی ہاں ناظرین یہ وہی صاحب ہیں جو اس شو کے دوران گوہر خان کے ارد گرد رہے اور ہر طرح سے انکی دلجوئی کی۔ بھارتی فلموں گیم اور عشق زادے میں مخصوص کردار ادا کرنے والی گوہر خان نے اس ہائوس میں دو چار نہیں بلکہ ایک سو تیس دن گذارے۔ اور جیت والا انکا ایک سو چوتھا دن تھا جبکہ انہی کی مد مقابل تنیشا مکھرجی نے 105 دن گزارے۔ اس مقابلے میں گوہر خان نے تنیشا مکھرجی کو شکست دیکر 50 لاکھ روپے کا انعام حاصل کیا۔ اس سے پہلے گذشتہ ماہ نومبر کے ناظرین نے بگ باس کے اینکر سلمان خان پر مسلسل جانبداری کے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان بگ بگ باس کے گھر میں موجود گوہر خان کو بلاضرورت اپنی تنقید کا نشانہ بناتے رہے۔اپنی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے گوہر خان نے کہا ہے کہ وہ سب سے پہلے اپنے اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں بھر اپنے خاندان اور کشال کا جن کی محبت اور دعائیں اس کے ساتھ رہیں۔ یاد رہے کہ گوہر خان اداکارہ نگار خان کی بہن ہیں اور انھوں نے سنہ 2003 میں ’مس انڈیا: دا مسٹری‘ میں اداکاری کی تھی۔ یہ فلم فلاپ ہو گئی تھی۔ اسکے بعد سے آجتک انہوں نے آئیٹم گانوں کے سبب اپنی پہچان قائم کی۔