مقبول خبریں
دی سنٹر آف ویلبینگ ، ٹریننگ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دماغی امراض سے آگاہی بارے ورکشاپ
پارٹی رہنما شعیب صدیقی کو پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا سیکریٹری جنرل بننے پر مبارک باد
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
جس لڑکی نے خواب دکھائے وہ لڑکی نابینا تھی!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کامیابی کیلئےکمیونٹی تعلیم کے حصول،مل جل کر رہنے اور نظام کو سمجھنے پر توجہ دے: لارڈ نذیر احمد
آشٹن ...مسلم یوتھ لیگ برطانیہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل آشٹن کے زیر اہتمام تین روزہ روحانی تربیتی کیمپ منعقد کیا گیاجس میں سینکڑوں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی کیمپ میں سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کے لیکچرز،علمی ورکشاپس اور نعت و ذکر کے ساتھ ساتھ قوالی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا عرب امارات کے پروفیسر نثار احمد سلیمانی نے محمد رحمت اللعالمین اور خواتین کے حقوق پر لیکچر دیا جبکہ الشیخ سہیل احمد صدیقی نے اسلام اور بین المذاہب برداشت اور بہتر مسلمان بننے کی منازل پر خطاب کیا الشیخ علی اکبر علوی،الشیخ ریحان احمد رضا قادری، استاد وقاص احمد امین، امام غلام محی الدین نے بھی مسلمان شناخت اور انتہا پسندی کے خاتمہ سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تین روزہ کیمپ کی خصوصی بات لارڈ نذیر احمد آف رادھرم کی خصوصی شرکت تھی جس نے نوجوانوں کی زبردست حوصلہ افزائی کی لارڈ احمد کی قرآن پاک کی اپنی پرسوز آواز میں تلاوت نے نوجوانوں کے جوش و جذبہ میں اضافہ کر دیا لارڈ احمد نے مغرب میں اسلام اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ترجیحی بنیادوں پر تعلیم کے حصول کو اہمیت دیں اس کے ساتھ برطانیہ کی مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر مقامی اداروں اور لوگوں میں مل جل کر رہیں نظام کو سمجھیں اور اس میں اپنی کمیونٹی کی بہتری کے لیے ممکنہ مثبت تبدیلیاں لانے کے لیے سرگرم کردار ادا کریں لارڈ احمد نے کہا کہ جب تک ہم خود کوانتہا پسندی کے خول سے باہر نہیں نکالیں گے ہم مقامی طور پر مضبوط مقام حاصل نہیں کر سکیں گے منہاج القرآن برطانیہ کے سیکرٹری جنرل سید علی عباس بخاری نے کہا کہ منہاج القرآن نے اپنے نوجوان پر ہمیشہ اعتماد کرتے ہوئے ان کو دینی و دنیاوی علوم سے آگاہی حاصل کرنے پر زور دیا ہے ہم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات اور ترجیحات کی روشنی میں برطانیہ میں مسلمان نوجوانوں کو وہ علمی شعور دینے کی جدوجہد کر رہے ہیں جن پر عمل درآمد کر کے برطانیہ میں نہ صرف انتہا پسندی کا قلع قمع کیا جا سکے بلکہ ان عوامل کا بھی سد باب کیا جا سکے جن کی وجہ سے ہماری کمیونٹی ترقی و خوشحالی دوڑ میں روز بروز پیچھے جا رہی ہے کیمپ کے دوران ظفر اقبال ،شہباز حسن وارثی نے تلاوت و نعت پیش کی جبکہ قیصر محمود اور ہمنوانے قوالی پیش کی کیمپ کے آخر میں اورگنائزرز کی جانب سے آصف حبیب ملک اور محمد فاروق قادری نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔