مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مقامی کونسل نے تاریخی پاکستان مسلم سنٹر شفیلڈ کی ملکیت ڈائریکٹرز کے حوالے کردی !!
شفیلڈ ... سال 2013 میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا احاطہ کیا جائے تو کمیونٹی کے حصے میں مشکلات کے مقابلے میں بہت محدود کامیابیاں نظر آتی ہیں اور جو کامیابیاں کمیونٹی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی انکے پیچھے جذبہ، ہمت، لگن اور ذاتی فائدے کی بجائے اجتماعی مفاد نظر آیا۔ پانچ چھ دہائیاں قبل برطانیہ آئے کمیونٹی کے بزرگوں نے شفیلڈ میں اسلئے ڈیرے ڈالے کہ یہ علاقہ انہیں وافر روزگار مہیا کر رہا تھا اسی علاقے میں سالوں پہلے قائم ہونے والا مسلم کمیونٹی سنٹر مقامی کونسل نے کارکردگی کی بنیاد پر کمیونٹی کے حوالے کر دیا ہے۔ ایسے موقع پر جب کونسلیں کمیونٹی سے سنٹرز اسلئے واپس لے رہی ہیں کہ ہمارے لیڈر کچھ کرنے کی بجائے اسے ذاتی اور خاندانی ملکیت بنانے کی چکر میں پڑ جاتے ہیں یہ خبر کسی نعمت سے کم نہیں۔ اس کامیابی سے آگاہی کیلئے پاکستان مسلم سینٹر کے چیئر مین چوہدری محمد علی نے گزشتہ روز یہاں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس کا مقصد سینٹر کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ان کاوشوں کو سراہنا تھا جن کے باعث سینٹر کی عمارت مقامی کونسل کی بجائے اب مکمل طور پر کمیونٹی کی ملکیت میں آ چکا ہے ۔ تقریب میں بورڈ ڈائریکٹرز کے علاؤہ سینٹر کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالرب اور دیگرنے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد علی نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ قانونی دستاویزات پر کونسل اور سینٹر نمائندگان کے دستخطوں کے بعد سینٹر کونسل ملکیت کی بجائے اب ہمیشہ کے لئے اور مکمل طور پر شہر کی پاکستانی کمیونٹی کی ملکیت میں آ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے ساتھ یہ مرحلہ مکمل ہونے کے ساتھ ہی برطانیہ بھر میں پاکستان مسلم سینٹر شفیلڈ کو کمیونٹی کی نجی ملکیت میں واحد اور سب سے بڑا سینٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا جس کے لئے تمام کمیونٹی حقیقی معنوں میں مبارک باد کی حقدار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج سے قبل سینٹر انتظامیہ کو سالانہ 42500 پونڈ کونسل کو کرایہ کی مد میں ادا کرنا ہوتے تھے جبکہ کمیونٹی ملکیت میں آ جانے کے بعد اب اس سے نصف رقم ہمیں مارگیج کی مد میں ادا کرنا ہو گی اور ایک مخصوص مدت کے بعد اس سے بھی چھٹکارہ مل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ شفیلڈ میں پاکستانی مسلمانوں کی پہلی نسل نے یہ وسیع و عریض سینٹر کونسل سے حاصل کر کے ہمیں دیا اور ہم سب نے مشترکہ کاوش اور جدو جہد سے اس کے مالکانہ حقوق اپنی آئندہ نسل کے لئے حاصل کر لئے ۔ اب یہ ہماری آئندہ نسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ آگے بڑھ کر اسے اپنی ضرورتوں کے ہم آہنگ بنائیں ۔تقریب میں موجود کونسلر مرزا محمد معروف ، مشتاق طفیل ، جواد جنجوعہ ، شبیر مغل ، سید فیاض حسین شاہ ، حاجی محمد رفیق ، ڈاکٹر شاہ نواز خان ، ابرار خان ، احمد دین ، سینٹر چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عبدالرب،فضیلت خان ، شفقت مرزا، راجہ راشد، ذیشان حیدر نقوی اور زاہد سلیم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر چیئر مین چوہدری محمد علی اور انتظامیہ کے دیگر اراکین نے جس خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا اس کے لئے شہر میں پاکستانی کمیونٹی کا ہر فرد ان کا مشکور ہے۔