مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صوفیا کرام اور اولیاء اللہ نےفلاح انسانیت کیلئےعلم ومعرفت کا سلسلہ جاری رکھا:پیر حبیب الرحمن
بریڈفورڈ ...پیر طریقت پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی نے کہا ہےکہ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت سیدنا صدیق اکبر ، حضرت سلیمان فارسی  اور حضرت قاسم  کے روحانی باطنی تصوف اور علم ومعرفت کا تسلسل ہیں، خاندان رسالت کے چشم وچراغ امام جعفر صادق  کے بھی علم وعرفان میں کوئی نظیر اور مثال نہ تھی۔ وہ نہ صرف شریعت کے معلم اور طریقت کے امام تھے بلکہ آئمہ امام امام اعظم ابو حنیفہ  حضرت امام مالک  کے علاوہ دیگر عظیم ہستیاں آپ کے اعلیٰ شاگردوں میں شامل ہیں۔ حضرت امام جعفر صادق نہایت بلند خیال اور پسندیدہ سیرتوں سے ترین تھے۔ آپ  کی تعلیمات آج بھی دین اسلام کا اثاثہ ہیں۔ صوفیا کرام اور اولیاء اللہ نے علم ومعرفت کا سلسلہ جاری رکھا اپنی عجزوانکساری باطنی علم اور تصوف سے ان کے آستانے مرجع خلائق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات العلوم صفتہ السلام سینٹرل مسجد میں دو روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام پر اپنے صدارتی خطبے میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کا واحد مقصد اپنی اصلاح کرنا ہے۔ بزرگان دین کی زندگیوں سے ہمیں دینی تعلیم و تربیت ملتی ہے۔ صاحبزادہ اسرار الحق اویسی نے کہا کہ انسان کے اندر اخلاص ہی تصوف ہے مومن کا ظاہر و باطن اللہ تعالی کے تابع ہوتا ہے۔ تصوف ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ مومن کا جسم کسی دوسرے انسان کو نقصان پہنچانے کے لئے نہیں۔ اس تربیتی کیمپ میں مختلف ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ مولانا سجاد رومی، مولانا حافظ مسرور الحق حسینی، مولانا بلال احمد جامی، مولانا قاسم سعیدی، مولانا حبیب الرحمن سیالوی نے ان ورکشاپ میں توسل، فقہ، عقیدہ کے موضوع پر اظہار خیال کیا اور مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔