مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مشکلات اور چیلنجز سے نبٹنے کیلئے ہم میاں نواز شریف کی قیادت میں کوشاں ہیں: ملک محمد حسین
برمنگھم ... پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کی برمنگھم برانچ کے زیر اہتمام قائد ملت محمد علی جناح اور میاں محمد نوازشریف کے یوم پیدائش پر شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ راجہ جاوید، راجہ ریاض میزبان تھے، ملک محمد حسین نےصدارت کی اور اپنے خطاب میں انہوں نے نواز شریف کے سابقہ دونوں ادوار میں کئے گئے اقدامات اور منصوبوں کا خصوصی ذکر کیا جن میں موٹروے، ایٹمی دھماکے اوردوسرے بے شمار منصوبے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کی مشکلات اور چیلنجز کا بیڑا اٹھایا تو نواز شریف کی قیادت حل نکالنے کیلئے رات دن کوشاں ہے۔ تقریب سے راجہ جاوید جنرل سکرٹری نے پاکستان سے اپنے ٹیلیفونک خطاب میں نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان میں موجودہ حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا خصوصی ذکر کیا، ملک فتح خان نے تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی۔ چوہدری عارف نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک ان تمام مشکلات سے نکل آئے گا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے فاروق القادری نے کیا اور ساتھ ہی راجہ جاوید اور ان کے بھائی راجہ ریاض کو مبارکباد دی جنہوں نے تقریب کا انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا۔ حاجی شیراز نے تمام ساتھیوں کو مبارکباد دی۔ میاں صاحب کے یوم پیدائش پر راجہ ایاز ایڈووکیٹ نے خطاب میں میاں محمد نواز شر یف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ پرانے کارکنوں کا خصوصی خیال رکھا جائے جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا۔ تقریب سے محمد علی خان، محمد نوید، راجہ قیوم، چوہدری قاسم، راجہ ریاض، راجہ زاہد، اخلاق احمد نے بھی خطاب کیا۔