مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
شہر کےمرکزمیں بل بورڈ کی تنصیب میلادالنبی منانے کی ترغیب وآگاہی ہے:قاضی عبدالعزیز چشتی
لوٹن ... برطانیہ دنیا کے تقریبا سبھی مذاہب کو اپنے اندر سمونے اور سب کو کھلی مذہبی آزادی دینے والا دنیا کا ایک اہم ملک ہے اسی ملک کی قانون کی سب سے بڑی درسگاہ لنکنز ان نے دنیا کے بہترین لیڈرز میں ہمارے پیارے نبی آقائے دوجہاں کے نام مبارک کو سرفہرست لکھا ہے اگر یہ خود ایسا کر سکتے ہیں تو ہم اپنے آقا کی محبت میں پیچھے کیوں رہیں۔ لوٹن شہر کے دل اور ایشائی کمیونٹی کے عین کاروباری مرکز میں جشن میلادالنبی کے حوالے سے بل بورڈ کی تنصیب نبی پاک سے عقیدت و محبت کا اظہار اسلامی اور مذہبی روایات کے فروغ اور سرکار دو عالم کے پیغام محبت و امن کو عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے ممتاز عالم دین اور جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن کے بانی و ڈائریکٹر علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کیا۔ بل بورڈ کی تنصیب نے علاقے کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا ہے اور جشن میلادالنبی منانے کی ترغیب بھی دی ہے اور اس پاکیزہ جشن کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے وہ ان کو مبارک باد دینے والے عاشقان رسول سے جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں خطاب کررہے تھے جن دیگر نے اس پر مسرت موقع پر اظہار خیال کیا ان میں حاجی راجہ منشی خان قادری، راجہ فرید خان قادری، راجہ حاجی محمد بشیر، حاجی چوہدری عبدالمجید، مولانا حافظ محمد کامران، صوبیدار عبدالخالق، نثار احمد ارٹھور، عبدالرشید میر و دیگر شامل ہیں۔