مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
چٹ منگنی پٹ بیاہ، اداکارہ وینا ملک نے شادی کرکے بہت سے منہ بند کر دئیے !
دوبئی ... اداکارہ وینا ملک نے جب بھی کوئی حرکت کی دنیا کی نظروں میں ضرور آئی حالانکہ تقریبا سبھی پاکستانی و انڈین اداکار عوامی پذیرائی حاصل کرنے کیلئے بہت کچھ کرتے ہیں۔ اسی طرح وینا ملک کی 2013 کی سابقہ حرکات کی طرح حالیہ حرکت جس میں اس نے جیون ساتھی چننے کا عندیہ دیا کو ایک پبلسٹی سٹنٹ کے طور پر لیا گیا۔ جغادری شوبز میڈیا جرنلسٹس کا کہنا تھا کہ جلد ہی پول کھل جائے گا اور واقعی پول اتنی جلدی کھل گیا کہ کسی کو یقین نہ تھا۔ خبر یہ ہے کہ وینا ملک نے نیا سال چڑھنے سے پہلے ہی کرسمس سے اگلے روز ہی شادی بھی کر ڈالی، جی ہاں سچ مچ کی شادی جسکی حسرت لئے کئی اداکارائیں تقریبا بوڑھی ہوچکی ہیں۔ دوبئی میں شادی کے بعد وینا ملک نے مدعو کئے گئے میڈیا سے گفتگو بھی کی اور کہا کہ انکی چھٹی حس نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ خوشگوار تبدیلی آنے والی ہے۔ اسد بشیر سے سفارتخانے میں 3 گھنٹے کی ملاقات رنگ لائی، دونوں میں یکدم محبت ہوئی اور فی الفور شادی بھی انہی جذبات کی غماز ہے کہ ہم دونوں ایک دوسرے سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ اداکارہ وینا ملک نے شادی کی خوشی میں دوست احباب اور رشتہ داروں کو دبئی میں استقبالیہ دیا تھا جہاں میڈیا کے نمائندوں سے دونوں میاں بیوی نے بات چیت کی۔ شادی کی خوشی میں وینا ملک کی جانب سے دیئے گئے استقبالیے میں ان کے شوہر اسد بشیر کے گھر والوں اور دیگر دوست احباب نے شرکت کی، وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد بشیر سے ان کی پہلی ملاقات سفارتخانے میں ہوئی تھی، جہاں وہ دونوں ویزا کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔ اور اسد انکے والد کے دوست کے بیٹے ہیں دوبئی اور امریکہ میں کاروبار کرتے ہیں۔چلیں جی یہ مرحلہ تو طے پایا اب اگلی منزل کی طرف دیکھتے ہیں کہ ہمیشہ کی طرح وکھری ٹائپ کا نتیجہ دینے والی وینا ملک اس شادی کو کتنی کامیابی سے نبھا پاتی ہے۔