مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم نظم و ضبط کے سنہری اصول پر ہی عمل پیرا ہو جائیں تو کامیابیاں مقدر بن جایئں: میئر والتھم فاریسٹ
لندن ... اوورسیز پاکستانی ناصرف برطانیہ بلکہ پاکستان کیلئے بھی اثاثہ ہیں، اپنی انتھک محنت اور جدوجہد سے انہوں نے برطانیہ میں جو مقام بنایا اس تجربے اور قابلیت کو اپنے وطن میں بھی کچھ کر گزرنے کا جزبہ رکھتے ہیں اسلئے حکومت کو انکی خدمات کے حصول کیلئے سنجیدہ کوششیں کرنی چاہیئں۔ ان خیالات کا اظہار کمیونٹی رہنمائوں میئر والتھم فاریسٹ کے چیمبر میں منعقدہ ایک استقبالیہ میں کیا جس میں میئر والتھم فاریسٹ کونسلر ندیم علی، سابق میئر کونسلر لیاقت علی، پاکستان ہائی کمیشن کے سابق کمیونٹی ویلفئر منسٹر ثالث کیانی، چیئرمین یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حاجی صدیق، چیئرمین ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز قمر رضا سید، چیئرمیں برٹش مسلم فرینڈز آف لیبر چوہدری شوکت علی، کونسلر محبوب چوہدری، چیف ایڈیٹر دی نیشن محمد سرور، چیف ایڈیٹر نوائے وقت لندن اختر گلفام،جنرل سیکریٹری پاکستان پریس کلب اظہر جاوید، چیف ایڈیٹر یوکے ٹائمز اے حق، معروف بزنس مین نجیب احمد، چوہدری ماجد اسماعیل، ساجد حسین و دیگر نے شرکت کی جبکہ کمیونٹی خدمات پر عابد چشتی اور صحافتی خدمات پر آزاد کشمیر کے سینئر جرنلسٹ رمضان چغتائی کو اعزازی شیلڈز دی گئیں۔ میئر والتھم فاریسٹ ندیم علی نے اس موقع پر اتحاد و اتفاق کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر بات پر بانی پاکستان کے فرمودات کا حوالہ تو دیتے ہیں لیکن ان پر غور اور عمل نہیں کرتے، اگر ہم نظم و ضبط پر ہی عمل پیرا ہو جایئں تو اپنی ترقی کی رفتار کو تیز کر سکتے ہیں۔ سابق منسٹر ویلفئر ثالث رضا کیانی نے کہا کہ2013 کا سال اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے اس موقع پر ہمیں اپنے احتساب کی اشد ضرورت ہے، جو قومیں خود کو ریویو نہیں کرتیں ترقی نہیں کر سکتیں۔ سابق میئر لیاقت علی پوری کمیونٹی کو قائد اعظم کی سالگرہ اور مسیحی بھائوں کو کرسمس کی مبارکباد دی اور کہا کہ اس دن کا اصل پیغام انسانیت سے محبت ہے۔ دیگر مقررین نے بھی محبت، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کو عام کرتے ہوئے کہا کہ آئیے ہم سب آپس کی رنجشیں بھلا کر نئے سال کیلئے عہد کریں کہ امن اور محبت کیلئے اپنے اپنے دامن کو وسیع کریں گے اور برداشت کے جزبے کو فروغ دیں گے کیونکہ اسوقت کمیونٹی کو ان عوامل کی سخت ضرورت ہے۔