مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
دوہری شہریت کا مسئلہ حل کرکے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات سے فائدہ لیا جانا چاہیئے: سجاد کریم
مانچسٹر ... پاکستان کو اللہ نے خصوصی عطیات سے نوازا ہے اس میں موجود قدرتی وسائل پوری قوم کا اثاثہ ہیں جنکی طرف توجہ کرنے کی اشد ضرورت ہے، اسی طرح اوورسیز پاکستانی بھی ملک و قوم کیلئے کسی اثاثے سے کم نہیں حکومت کو دوہری شہریت کے مسئلے سے نبٹ کر فی الفور انکی خدمات حاصل کرنی چاہیئں کیونکہ اوورسیز پاکستانی اگر دنیا میں نام کما سکتے ہیں تو وطں کیلئے ان کے دل میں زیادہ درد ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد کریم ایم ای پی نے پاکستان کے دورے سے واپسی پر اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام مسلم لیگ ن برطانیہ کے چیئرمین راجہ آفتاب شریف نے کیا تھا۔ اس سے قبل وہ ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری لینے اور آزاد کشمیر کے دورے کے بعد واپس مانچسٹر پہنچے تو لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ ان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان کے علاوہ سماجی و کاروباری شخصیات بھی شامل تھیں جنہوں نےانہیں ہار پہنائے اور پھول پیش کیے۔ ازاں بعد انہیں جلوس کی شکل میں اولڈہم لایا گیا جہاں ان کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر مزید خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان کی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت حاصل کرنا ایک تاریخ ساز اقدام ہے جس کا فائدہ کسی مخصوص افراد، گروپ یا کاروبار کو نہ ہوگا بلکہ اسکے ثمرات بلا واسطہ پاکستانی عوام اور حکومت تک پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا ہماری حکومتوں نے کیری لوگر بل کیلئے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلے حالانکہ اس امداد کا حجم صرف ڈیڑھ ارب ڈالر تھا جبکہ جی ایس پی پلس سے پاکستان کو یورپی ممالک کے ساتھ تجارت کرنے کی سہولت ملی ہے جس سے پاکستان کو پانچ ارب ڈالرتک کاتجارتی فائدہ ہوگا اور لاکھوں لوگوں کو روزگارملے گا۔ ٢٥ دسمبر کی مناسبت سے ڈاکٹر سجاد کریم نے حاضرین کو قائد اعظم کی پیدایش اور مسیحی دوستوں کی کرسمس کے حوالے سے بھی مبارکباد دی اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ اتنے خراب موسم اور عام چھٹی کے باوجود جسطرح وہ انکے استقبال اور پھر اس تقریب میں آئے اس پر وہ سب کے ممنون احسان مند ہیں۔ سجاد کریم نے قائد اعظم کو ایک عظیم لیڈر قرار دیا ، پیغمبر حضرت عیسیؑ کی تعریف اور مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے ساتھ کرسمس کی مبارکباد دی۔ (رپورٹ و تصاویر: فیاض بشیر)