مقبول خبریں
چوہدری سعید عبداللہ ،چوہدری انور،حاجی عبدالغفار کی جانب سے حاجی احسان الحق کے اعزاز میں عشائیہ
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
قائد کے حکم کا منتظر ہوں جس اندازمیں بھی کہیں گےاوورسیزکی خدمت کرونگا: زبیر گل
لندن ... وطن سے دور وطن کی محبت میں تڑپتے اپ جیسے اوورسیز پاکستانیز کیلئے کچھ کر گزرنا ہی میری زندگی کا مشن ہے میں نے سابقہ دور میں پنجاب کی حد تک جو کام کروائے انکی شفافیت اس حقیقت لا مظہر ہے کہ آج تک کوئی شخص میرے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، میں آج بھی اپنے قائدین کے حکم کا منتظر ہوں آپ لوگوں کی جس طرح سے اور جس انداز سے بھی وہ کہیں گے میں خدمت کرونگا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے پارٹی کی جانب سے بابائے قوم قائد اعظم اور پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ اور مسیحی سااتھیوں سے کرسمس منانے کے حوالے سے منعقدہ مشترکہ تقریب میں کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ زبیر گل نے کہا قائد اعظم محمد علی جناح جیسا عظیم قائد صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے آج تمام پاکستانی قوم کو قائد اعظم کے اصولوں پر اکھٹا ہوکر عملی طورپر پاکستان کی خدمت کرنی چاہیے۔ میاں محمد نوازشریف پاکستان کے واحد تیسری بار رہنے والے وزیراعظم ہیں جن کی سوچ جن کے عمل اور جن کی زندگی میں اسلام کے شاہکار اصولوں کے ساتھ ساتھ بانی پاکستان قائداعظم کے فرمودات پر عمل دکھائی دیتا ہے۔ پاکستان کی سیاست میں قائد اعظم کی ہدایات وخواہشات پر عمل سے سیاسی مسائل حل ہوسکتے ہیں، 25دسمبر کو عظیم قائداعظم اور وزیراعظم پاکستان کی سالگرہ کے دن کے ساتھ ساتھ مسیحی برادری کا کرسمس بھی ہے، ہم تمام احباب مسیحی برادری کو بھی اپنی نیک تمنائیں اور دعائیں دینا چاہتے ہیں۔ حضرت عیسی  کی تعلیمات پر ہم تمام مسلمان یقین رکھتے ہیں جس کے بغیر ہمارا دین مکمل نہیں ہے۔انہوں نے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے اپنے اوپر بے جا تنقید پر حاضرین کو وقت یاد کروایا جب ٩٧ میں وہ برطانیہ میں وصیت لکھ کر میاں محمد شہباز شریف کے ساتھ جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان گئے تھے، انہوں نے کہا میں میڈیا کے دوستوں کی تنقید کا برا نہیں مناتا لیکن بات اگر حقیقت پر مبنی ہو تو لکھیں ورنہ تحقیق کے بعد اسے نظر انداز کر دیں کیونکہ انکے خلاف خبر لگوانے والوں نے مجھ پر اس لئے وار کیا کہ میں قابل عزت لارڈ نذیر احمد کو بڑال بھائی کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا لارڈ نذیر اور بیرونس وارثی کی پاکستان کیلئے بڑی خدمات ہیں لوگوں کی ذاتی لڑائی قومی مفاد سے متصادم نہیں کرنی چاہئے۔ مسلم لین ن لائیرز ونگ لندن کے صدر انصر چوہدری نے کہا پاکستان کی عوام اب بہے باشعور ہو چکی ہے اسے نظر آرہا ہے کہ یوتھ کے نام پر ووٹ لینے والوں نے یوتھ کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جبکہ ن لیگ کی حکومت نے انہیں اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کیلئے قرضہ سکیم کا اجرا کیا ہے۔ تقریب سے پارٹی رہنماؤں شکور خان ، ڈاکٹر انجم ، نذیر بٹ ایم بی ای ، شاکر قریشی ، میاں سرور سعید ، انجم چوہدری ، ملک ریاض ، انصرچوہدری ، اعجاز گل ، بیگم نوادر ، چوہدری بشیر ایم بی ای ، ولائت کھوکھر ، ایم بی ای ، کونسلر افضل اکرم ، نتاشہ شیخ کے علاوہ سید قمر رضا نے بھی خطاب کیا اور قائد اعظم ، نواز شریف سے اظہار عقیدت کے علاوہ زبیر گل کو گوناگوں کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے زبیر گل کو مکمل تعاون کا وعدہ کیا ۔ ہال پاکستان ، قائد اعظم ، وزیر اعظم نواز شریف اور زبیر گل زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ، بے شمار لوگ موسم کی خرابی کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے ، سالگرہ کے دو خوبصورت کیک قائد اعظم اور نواز شریف کیلئے کاٹے گئے جبکہ عمر پاشا کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔