مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی مسائل کوسنجیدگی سے نہ لیتے ہوئےنظرانداز کرینگے تو مصائب لازمی جنم لینگے: لارڈ نذیر
لندن ... کمیونٹی کی سرکردہ شخصیت لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے عالمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں برطانیہ میں ناصرف باخبر بلکہ باعمل ہوکر رہنے کی ضرورت ہے، آئے روز ہمارے اوپر الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے لیکن ہم آنے والے مشکل وقت کو نظر انداز کر کے اپنی اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانے پر زور دے رہے ہیں، شام میں جس طرح کا کھیل کھیلا جا رہا ہے کل کو کوئی بھی شخص اسے بہانہ بنا کر برطانیہ میں بم دھماکہ کردے اور کہے میں مسلمان ہوں اور یہ سب اللہ کی رضا کیلئے کیا تو شدید مایوسی اور ڈپریشن کے سوا آپ کے پاس کیا ہوگا۔ لندن میں کمیونٹی شخصیات چوہدری دلپذیر اور چوہدری افضال کی جانب سے پاکستان پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں مینعقدہ استقبالیہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو نوجوانوں کی تعلیم سے دوری سے لیکر ڈرگز میں پڑنے تک انہوں نے ہمیشہ پیش بندی کیلئے آواز اٹھائی ہے جس کا گواہ میڈیا ہے لیکن جب ہم انہیں اپنا مسئلہ نہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کریں گے تو آفتیں تو گلے پڑیں گی۔ انہوں نے کہا اب تو برطانوی اخبارات بھی اس بارے اشارات دینے لگے ہیں کہ ہیاں آباد مسلم نسل نو کا کوئی بھی فرد شام میں ہونے والی کاروائیوں سے متاثر ہو کر کچھ بھی کر سکتا ہے۔ اسلئے ہمیں اس پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ تقریب کے میزبانوں چوہدری دلپذیر، چوہدری افضال، آزاد کشمیر سے برطانیہ کے دورے پر آئے سینئر صحافی رمضان چغتائی نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ مسلم لیگ ن برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کسی بھی صورت میں اوورسیز کمیونٹی کی مدد کا اعادہ کیا۔ پریس کلب کے صدر فیاض غفور نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کلب کے پلیٹ فارم سے کمیونٹی کی خدمت جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے بے لوث سپاہی ہر طرح کے حالات میں برطانیہ میں محبت، امن اور بھائی چارے کی فضا کے فروغ کیلئے سرگرم ہیں۔ دی نیشن کے ایڈیٹر محمد سرور کی پریس کلب میں شمولیت کو اثاثہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے سینئر صحافی کو خوش آمدید کہا۔ محمد سرور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ صحافت کی سیاست سے باغی ہیں کیونکہ عام طور پر اس سے اصل مقاصد حاصل نہیں کئے جاتے تاہم پریس کلب کے دوستوں کی کارکردگی دیکھتے اور ساتھیوں کے اصرار پر وہ غیر مشروط طور پر پریس کلب کے ساتھ چلنے پر آمادہ ہیں۔ اس موقع پرتقریب میں موجود تمام ارکان پریس کلب کی تائید سے انہیں اعزازی چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔ تقریب میں کشمیر لنک لندن کے علاوہ دنیا نیوز کے اظہر جاوید، سما ٹی وی کے میر اکرام، ایکسپریس ٹی وی کے نسیم صدیقی، روزنامہ اوصاف کے راجہ فریاد، یوکے ٹائمز کے عطا الحق کے علاوہ چیئرمین کاروان فکر شاکر قریشی، کونسلر افضل اکرم، نتاشہ شیخ و دیگر نے شرکت کی۔