مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کو علم کے زیور سے روشناس کرواکر برمنگھم میں معاشی طورپر مضبوط کرنا ہوگا: راجہ اشفاق
برمنگھم ... پاکستان کمیونٹی کمیونٹی ڈویلپمنٹ نیٹ ورک برطانیہ میں آباد کمیونٹی کی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو اجاگر کرنے میں موثر کردار ادا کرنے کا بیڑہ اٹھائے ہوئے ہے، اس امر میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ پاکستانی کمیونٹی کو تبدیلی کی ضرورت ہے ہمیں مل جل کر کمیونٹی کو درپیش مسائل سے نکالنا ہوگا اور لوگوں کو علم کے زیور سے روشناس کرواکر برمنگھم میں معاشی طورپر مضبوط و مستحکم کمیونٹی کے طورپر سامنے لانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار نیٹ ورک کے چیئرمین راجہ اشفاق نے ایک تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا جس میں تنظیم کی طرف سے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز بھی دئے گئے۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اپنے لوگوں کو پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نوجوانوں میں سرکاری اداروں میں اہم پوزیشنز حاصل کرنے کیلئے پروموٹ کرنا ہوگا تاکہ وہ کمیونٹی کی بہتری کیلئے کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب میں ہم نے یہاں بہت ہی خاص لوگوں کو مدعو کیا ہے جو کمیونٹی میں اثر و رسوخ رکھتے ہیں اس موقع پر پولیس اینڈ کرائم کمشنر یوب جانز، ڈپٹی کرائم کمشنر یوناماسکیٹو، پولیس چیف کانسٹیبل آف کمبریا سٹیورٹ ہائیڈ، چیئرمین ویسٹ مڈ لینڈ ایمبولینس سروس سرگرائم ملڈرم، چیف فائر سروس وجے انڈینیا، اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل آف ویسٹ مڈ لینڈ مارکس بیلی، سینئر سپرنٹنڈنٹ میر واعظ خان قونصل جنرل پاکستان شیر بہادر خان، ہیڈ آف ایکویلٹی ڈائیورسٹی ڈاکٹر معشوق علی اور وائس چانسلر آسٹن یونیورسٹی ڈیم جولیا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں بیرسٹر رشید مرزا، راجہ محمد امین(جے پی) راجہ عاشق سمیت پولیس سروس، سٹی کونسل، فائر سروس اور ایمبولینس سروس کے علاوہ دیگر محکموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ آخر میں صحافت سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔