مقبول خبریں
اولڈہم ٹاؤن میں پہلی جنگ عظیم کی صد سالہ تقریب،جم میکمان،مئیر کونسلر جاوید اقبال و دیگر کی شرکت
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ملین سے زائد برٹش کشمیریوں کے خاندانوں کے تحفظ کیلئےآواز بلند کرنا ہوگی:تحریک حق خودارادیت
لیڈز ... جموں و کشمیر تحریک حق خودارادیت یورپ کے عہدیداروں اور لیبر پارٹی کے رہنماؤں کی لیبر پارٹی کی لیڈر شپ ٹیم سے مورلے ٹاؤن ہال میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی ملاقات۔ لیبر لیڈرشپ کو مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کرنے کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کیلئے کشمیر پٹیشن اور کنٹرول لائن پر بھارت کی طرف سے دیوار بندی کے بارے میں برٹش کشمیریوں کی تشویش سے آگاہ کیا گیا جبکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کروانے کیلئے عالمی برادری کی مداخلت جبکہ لیبر پارٹی کی کشمیر پالیسی پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر تحریک حقِ خودارادیت یورپ کے عہدیداروں چیئرمین راجہ نجابت حسین، سرپرست سردار عبدالرحمن خان، سیکرٹری جنرل محمد اعظم، کونسلرز فورم کے چیئرمین کونسلر افضل خان، خواتین فورم کی ڈپٹی چیئرپرسن یاسمین ڈار، یوتھ فورم کے ڈپٹی چیئرمین کونسلر تیمور طارق، اولڈہم کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر شعیب اختر، پروفیشنل فورم کی چیئرپرسن ڈاکٹر تسنیم طارق، بریڈفورڈ مسلم وومن فورم کی چیئرپرسن صبیحہ خان، مانچسٹر کی کونسلر نسرین علی، تحریک کے نارتھ ویسٹ صدر اور کشمیری رہنما پروفیسر شاہد اقبال، سابق کونسلر محمد شریف، خواتین رہنماؤں نویدہ خان، عظمیٰ خان، آسیہ بانو، عبدالرزاق، باوا محمد صدیق، محمد جمیل اور غلام مصطفےٰ نے لیبرپارٹی کی ڈپٹی لیڈر، ہیریٹ ہارمن ایم پی، شیڈو چانسلر، ایڈبالز ایم پی، شیڈو وزیر داخلہ ایوٹ کوپر ایم پی اور برمنگھم کے ممبر پارلیمنٹ جیک ڈرامی سمیت لیڈز کے کونسلر نیل ڈاؤسن اور متعدد عہدیداروں سے خصوصی ملاقات میں کیا جس کا اہتمام تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور نارتھ ویسٹ سے لیبر پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان نے کیا تھا۔ تحریکی رہنماؤں نے لیبر لیڈر شپ کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بحث کیلئے آل پارٹنر ممبران پارلیمنٹ کشمیریوں کی اپیل پر ایک کشمیر پٹیشن پر ملک بھر میں کام کر رہے ہیں جس کیلئے لیبر ارکان پارلیمنٹ کی معاونت اور حمایت کی بھی ضرورت ہے۔ اور اس ملک میں مقیم ایک ملین سے زائد کشمیریوں کے خاندانوں کے تحفظ کیلئے برطانوی سیاستدانوں کو آواز بلند کرنی چاہئے۔ کشمیری خواتین نے خصوصی طور پر ہیریٹ ہارمن اور ایوٹ کوپر کو مقبوضہ کشمری میں خواتین پر ہونے والے مظالم سے آگاہ کرکے انہیں بند کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا۔ تحریک کے سیکرٹری جنرل محمد اعظم اور یورپی پارلیمنٹ کے امیدوار کونسلر افضل خان نے کشمیریوں کے جذبات ہمدردی سے سننے پر لیبر لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا۔