غلط حکومتی پالیسیوں سے عوام ہر روز ایک نئے بحران سے دوچار ہو رہی ہے:امجد خان
لندن ... پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ برطانیہ کے صدر اور ڈائریکٹر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس امجد خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی موجودگی میں پنجاب بھر میں مذہبی ، فرقہ قرستی پر قتل و غارت جاری ہے اور چند دنوں کے اندر سنی عالم دین شمس الرحمن اور شیعہ عالم دین علامہ ناصر عباس کا قتل بڑا ظلم ہے ۔شیعہ اور سنی علماکا قتل عام پنجاب حکومت اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے لئے شرم کا باعث ہے اور ان کو فی الفور استعفیٰ دے دینا چاہئے رانا ثناء اللہ پر ماضی میں بھی الزامات لگائے جاتے رہے ہیں اور وہ میڈیا پر اقرار کر رہے ہیں کہ ایک ہی گروپ شیعہ اور سنی عالم دین کے قتل میں ملوث ہے اگر وزیر قانون کو اتنی خبر ہے تو اس گروپ کو گرفتار کیوں نہیں کرتے ، امجد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس وقت مختلف محاذوں پر لڑ رہی ہے اور ہر روز ایک نیا بحران غریب عوام کے سر پر سوار ہوتا ہے مگر حکومت پنجاب اور انکے ٹھیکیدار اپنے بچوں کو نوازنے میں مصروف ہیں ایسے حالات میں ملک کا کیا بنے لگا اور غریبوں کا سروکار کیا ہوگا ؟ امید کی واحد کرن عمران خان ہی مسائل کا حل ہے اور ملک کے اندر قتل و غارت ، تفرقہ بازی اور تمام مسائل کا حل مذاکرات ہے اور مذاکرات صرف عمران خان جیسے مثبت لیڈر کی شکل میں ہی ہو سکتے ہیں ہم عوام پاکستان کو اپیل کرتے ہیں کہ پاکستان بچانے کے لئے غلامی سے نکلنے کیلئے عمران خان کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر ملک کو بچانے میں کردار ادا کریں جو واحد حل ہے ۔