مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر کے موجودہ حکمرانوں نے مہاراجہ ہری سنگھ کے مظالم کو مات دے دی ہے:ڈاکٹر مسفر حسن
برنلے ... جموں کشمیر لبریشن لیگ برطانیہ کے کنوینئر ڈاکٹر مسفر حسن نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت نے لوٹ مار اور کرپشن کی وہ تاریخ رقم کی ہے جو مہاراجہ ہری سنگھ کے دور کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے،اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے منظور نظر فردکو اسٹیٹ آفیسر کوٹلی ترقیاتی ادارہ مقرر کیا گیا ہے اس افسر مذکورنے بیس سال پرانی رولی ہاؤسنگ سکیم کیلئے نئے احکامات جاری کر دئے ہیں۔عوام نے اپنی محنت کی کمائی سے جہاں تمام واجبات بمشکل ادا کر کے پلاٹ خرید لئے تھے افسر مذکور نے مورخہ27-11-12کو ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت ان پلاٹوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔اس حکم شاہی (حکومتی نوٹیفکیشن نمبر(365)20327-39کی بدولت عوام کو کہا گیا ہے کہ پلاٹوں کی قیمتوں میں درج ذیل اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایک کنال پلاٹ2,72,000روپے اضافہ، 12مرلہ پلاٹ1,82,000روپے اضافہ، 7مرلہ پلاٹ1,8000روپے اضافہ۔ ڈاکٹر مسفر نے کہا ہے کہ یہ حکم نامہ لوٹ مار اور کرپشن کیلئے جاری کیا گیا تاکہ عوام کو بے جا تکلیف دیکر انکی رقوم ہتھیالی جا سکیں،انہوں نے کہا کہ لبریشن لیگ برطانیہ اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور کوٹلی کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے،اگر یہ نوٹیفکیشن منسوخ نہ کیا گیا تو اس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔