مقبول خبریں
جامع مسجد اولڈہم میں جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالہ سے محفل کا انعقاد ،حامد سعید کاظمی و دیگر کی شرکت
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان انڈیا سے اچھے تعلقات استوار کرتے ہوئے مسئلہ کشمیرسمیت تمام تنازعات کا حل چاہتا ہے: راجہ نصیر
ہیمل ہیمسٹیڈ ... آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن اور سابق وزیربلدیات راجہ نصیراحمد خان ایم ایل اے نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا مستقبل پاکستان کے ساتھ جُڑا ہوا ہے وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی قیادت اورراجہ فاروق حیدر کی سربراہی میں مسئلہ کشمیر حل ہوگا۔بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے میاں شہباز شریف کی حالیہ ملاقات اور دورہٴ بھارت اس بات کا غماز ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسی ملک ہندوستان سے اچھے تعلقات استوار کرتے ہوئے تمام تنازعات کو حل کرنا چاہتا ہے جس میں کور ایشو مسئلہ کشمیر سرفہرست ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کے ٹو ریسٹورنٹ میں اپنے اعزاز میں دیئے جانے والے ایک بڑے استقبالئے سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس کا اہتمام مسلم لیگ برطانیہ کے نائب صدر راجہ مروت خان نے کیا تھا۔ استقبالئے میں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر اوورسیز کے چیئرمین محمد شفیق پلالوی، صدر زبیر اقبال کیانی، راجہ امتیاز احمد مرزا، بیرسٹر محمد یوسف، کونسلر چوہدری محمد ایوب، راجہ نواز خان، افتخار کھتیاڑوی، راجہ اورنگ زیب، راجہ تاج خان اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔راجہ نصیر احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ڈھائی سال سے قائم پیپلز پارٹی کی حکومت نے ایک روپے کابھی کام نہیں کیا ہے۔ راجہ نصیر احمدخان نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیاکہ ان کے دور حکومت میں سو فیصد فنڈز علاقے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں پھر حکومت میں آنے کا موقع دیا تو وہ آزاد کشمیر کے ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ اموات اور حادثات کو کم کیا جاسکے۔ اس موقع پر میزبان راجہ مروت خان نے کہا کہ راجہ نصیراحمد خان نے حلقہ سنہہ کی عوام کے بلاتفریق و تقسیم کام کئے ہیں اسی لئے انہیں حلقہٴ عوام کی اکثریت خراج تحسین پیش کرتی ہے جبکہ راجہ نصیر کی سیاسی زندگی ایک مثال ہے۔ کھیرلی، سنوٹ، بلاول، ڈڈیال اور دیگر علاقوں میں سڑکیں اورسکول دیکر اس علاقے کو دیگر شہروں تک رسائی ممکن بنائی ہے،راجہ زبیر اقبال کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر برطانیہ یونٹ ایک انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس کے انعقاد کے لئے کام کررہی ہے اور اس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔ کونسلر چوہدری محمد ایوب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں لیڈر زیادہ اور کارکن باقی نہیں رہے ہیں جس کی وجہ سے انتشار ہے۔ راجہ تاج خان نے کہا کہ راجہ نصیراحمد خان نے عملی کام کرکے ہمارا سربلند کیا ہے۔ راوٴ راشد خان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے جبکہ تلاوت کامران خان نے کی اس موقع پر راجہ افتخار کھتیاڑوی، ماسٹر نثار خان، راجہ امیر زمان، راجہ سپارش خان، راجہ ظہور، راجہ آفتاب، راجہ رفیق، چوہدری نسیم، راجہ حنیف کیانی، راجہ نعیم، راجہ مشتاق، محمد عربی، شہزاد اقبال، راجہ زاروب خان، راجہ منگتا خان، محمد طفیل خان، شبیر کیانی، راجہ ساجد خان، ذوالفقار علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔