مقبول خبریں
آشٹن گروپ کی جانب سے پوٹھواری شعر و شاعری کی محفل،شعرا نے خوب داد وصول کی
مشتاق لاشاری سی بی ای کا پورٹریٹ کونسل ہال میں لگا نے کی تقریب، بیگم صنم بھٹو نے نقاب کشائی کی
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سرمایہ کاری کے نام پر برٹش پاکستانیوں کے ساتھ کروڑوں پونڈ کے فراڈ کا انکشاف !!
مانچسٹر... برطانیہ میں غیر سودی اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر برٹش پاکستانیوں کے ساتھ کروڑوں پونڈ کے فراڈ کا انکشاف !!!! جعلی انٹرنیشنل کمپنیاں پاکستان سے بھی برٹش پاکستانیوں سے رقوم بٹورنے میں مصروف اور منافع کے نام پر ان کمپنیوں نے بھاری رقوم ہڑپ کرلی... جعلی اسلامی مضاربہ کمپنیوں کا فراڈ کا یہ راز اس وقت کھلا جب گریٹر مانچسٹر پولیس نے ایک جعلی کمپنی کے پاکستان نژاد شخص کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مانچسٹر میں فراڈ کی تین کمپنیاں بنی ہوئی تھیں اور تین مختلف افراد خاص طور پر سادہ لوح پاکستانیوں کو ان کی رقم تین ماہ میں ڈیڑھ گنا اور ایک برس میں دوگنا کرنے کا جھانسہ دیتے تھے۔ پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ جعلی کمپنیاں چند ماہ تک پاکستانیوں کو ان کی رقم پر ڈیڑھ گنا منافع ادا کرتی رہی ہیں جبکہ ان افراد نے جن لوگوں سے لاکھوں پونڈ حاصل کرکے ان کی رقم پر دوگنا منافع دینے کا وعدہ کیاا ور ان کو وقت پر منافع ادا نہ کرسکے تو یہ بہانہ بنادیا کہ کمپنیوں کو نقصان ہوگیا ہے۔