مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
Corona virus
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قوم کے نام خط- جواگلے ہفتے میں برطانوی وزیراعظم کیطرف سے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےجاری کردہ خط گھر گھر میں پہنچایا جائیگا۔اور اس پر سختی سے عملدرآمد کو بھی ممکن بنایا جائیگا۔ حکومت اور این ایچ ایس پہلے ہی الیکٹرونک میڈیا،پرنٹ میڈیا،سوشل ویبسائٹس و دیگر ذرائع سے لوگوں تک کورونا وائرس کووڈ 19 کے متعلق احتیاطی تدابیر و اس سے بچاؤ کیلئے گائید لائنز و ھدایات جاری کر چکی ھے۔ حکومت کے چیف Epidemiologist پروفیسر نیل فرگوسن نے بھی جون 2020ء تک لاک ڈاؤن رہنے کا اشارہ دے دیا- گورنمنٹ پبلک ھیلتھ این ایچ ایس کیمطابق گزشتہ کل 28 مارچ تک 103687 افراد کا ٹیسٹ لیا گیا جن میں 17089 کنفرم کیسز کی تصدیق سامنے آ چکی ھے۔جبکہ ایک ہزار انیس لوگوں کی اموات ھو چکی ہیں۔ برطانیہ کے بڑے شہروں اور کچھ ٹاؤنز میں کورونا وائرس کی تباہی کے اعداوشمار کچھ یوں ہیں- مانچسٹر کی کل آبادی 547627 اور کورونا وائرس کنفرم کیسز 76 ہیں۔ برمنگھم کی کل آبادی 1141374 اور کورونا وائرس کنفرم کیسز 428 ہیں- لندن کی کل آبادی 8908081 اور کورونا وائرس کنفرم کیسز 3329 ہیں۔ لوٹن لندن کل آبادی 214109 اور کنفرم کیسز 53 ہیں- ہنسلو لندن کل آبادی 270782 اور کنفرم کیسز کی تعداد 139 ہیں۔ ناردرن ائیرلینڈ کی کل آبادی 1080000 اور کنفرم کیسز 2415 ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی کل آبادی 550000 اور کنفرم کیسز 1245 ہیں۔ کارڈیف کی کل آبادی 496413 اور کنفرم کیسز 256 ہیں- گلاسگو کی کل آبادی 1174980 اور کنفرم کیسز 376 ہیں- شیفیلڈ کی کل آبادی 582506 اور کنفرم کیسز 361 ہیں- سٹوک پورٹ کی کل آبادی 291775 اور کنفرم کیسز 66 ہیں- بریڈفورڈ کی کل آبادی 537173 اور کنفرم کیسز 37 ہیں- لیڈز کی کل آبادی 789194 اور کنفرم کیسز 95 ہیں- ساؤتھ ایسٹ لندن گرین ویچ،لیویشم،بیکلے اور بروملے کنفرم کیسز 560 ہیں- اسی طرح گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤنز روچڈیل کی کل آبادی 220000 اور کنفرم کیسز 52 ہیں- بری کی کل آبادی 190108 اور کنفرم کیسز 40 ہیں- اولڈھم کی کل آبادی 235623 اور کنفرم کیسز 73 ہیں۔ یہ تو برطانیہ کے مختلف شہروں کی کل آبادی اور کورونا وائرس سے متاثرہ تصدیق شدہ مریضوں کا اعداوشمار تھا- اب ایک نظر دنیا میں کورونا وائرس کووڈ 19 سے ھلاک شدہ افراد اور کنفرم کیسز کے اعدادوشمار پر۔ دنیا کے جن آٹھ ممالک میں اب تک سب سے زیادہ اموات واقع ہوئی ہیں اور لوگوں میں اس بیماری و وبا کے مثبت رزلٹس کی تصدیق ہوئی ہے- ان میں امریکہ کنفرم کیسز کی تعداد 123781 اور اموات 2229 ہیں۔ اٹلی کنفرم کیسز کی تعداد 92472 اور اموات 10023 ہیں- چین کنفرم کیسز کی تعداد 81473 اور اموات 3300 ہیں- اسپین کنفرم کیسز کی تعداد 73235 اور اموات 5982 ہیں- جرمنی کنفرم کیسز کی تعداد 58247 اور اموات 455 ہیں- فرانس کنفرم کیسز کی تعداد 37575 اور اموات 2314 ہیں- ایران کنفرم کیسز کی تعداد 35408 اور اموات 2517 ہیں- برطانیہ کنفرم کیسز کی تعداد 17089 اور اموات 1019 ہیں- جنوبی کوریا کنفرم کیسز کی تعداد 9583 اور اموات 152 ہیں۔ دنیا میں اعدادوشمار کے مطابق برطانیہ اس وقت کنفرم کیسز میں ساتھویں اور اموات کی شرح کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر ہے۔ اگر برطانیہ کی عوام نے گورنمنٹ اور پبلک ھیلتھ این ایچ ایس کی ھدایات کے عین مطابق احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا اور برطانوی گورنمنٹ نے اس بیماری سے نمٹنے کیلئے فی الفور متاثرہ افراد کو ویکسین و دیگر میڈیکل سہولیات بر وقت مہیا نہ کیں تو اس کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔