مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
بریڈ فورڈ (محمد فیاض بشیر) کورونا وائرس کی وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تدفین کے معاملہ پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث اور ووٹنگ کل ہو گی، مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو موت کے بعد ایک ہی طرح کا سلوک نہ کرنے کا مطالبہ، مسلمانوں اور دیگر تدفین کا عقیدہ رکھنے والوں کوجنازے اور تدفین کی اجازت ملنی چاہئے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں حکمران پارٹی کنزرویٹو کی سینئر رہنماء سعیدہ وارثی، لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ایم پی ناز شاہ، شیدو وزیر بیرسٹر یاسمین قریشی، شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین ودیگر ممبران پارلیمنٹ کو بھی اس اہم معاملہ پر آواز اٹھانے اور ساتھ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ واضح رہے کہ برطانوی انتظامیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے وفات پانے والوں کی لاشوں کو بغیر آخری رسومات کے جلانے یا انہیں تلف کرنے کے حوالے سے تجاویز زیر بحث تھیں جس کے خلاف سعیدہ وارثی، ایم پی ناز شاہ اور دیگر نے پارلیمنٹ میں آواز بلند کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے لوگوں کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق تدفین، جنازے، آخری رسومات کی اجازت کے لئے آواز بلند کی تھی۔ پارلیمنٹ میں اس اہم ایشو پر ووٹنگ اور بحث کل ہو گی۔ دریں اثناء برطانوی پارلیمنٹ میں پہلے سے طے شدہ تاریخ پر 26مارچ کو ہی کشمیر کے مسئلہ پر بھی تاریخی بحث ہو گی جس میں ”کشمیر میں انسانی حقوق“ کے موضوع پر ممبران پارلیمنٹ تین گھنٹے سے زائد بحث میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر معروف کشمیری رہنماء وجموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد ان کے جنازوں اور تدفین کی اجازت نہ ملنامسلمانوں کے لئے ایک اہم ترین مسئلہ ہے اور یہ مسلمانوں کے لئے کسی طور پر قابل قبول نہیں کہ ان کی میتوں کو جنازوں کے بغیر اور دفنایا نہ جانا ہمارے مذہبی عقائد اور جذبات کو مجروح کرنے کی کوشش ہے۔ ایم پی سعیدہ وارثی، ایم پی ناز شاہ نے پارلیمنٹ کے اندر اس معاملہ زبردست اور بہترین قدم اٹھایا جس پر برطانیہ میں مقیم پوری مسلم کمیونٹی ان کی شکر گزار ہے۔ ہم برطانیہ بھر کے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلہ پر اپنے اپنے علاقوں کی ایم پی سے رابطہ کر کے کل ہونے والی اس اہم مسئلہ پر ووٹنگ میں ساتھ دینے کا مطالبہ کریں۔ ہم نے بطور تحریک متعدد ممبران پارلیمنٹ کو ای میل اور پیغامات کے ذریعے اس مسئلہ پر ساتھ دینے کی اپیل کی ہے تاہم ہر حلقہ میں مقیم مسلم کمیونٹی خود بھی اپنے اپنے ایم پی کے ساتھ رابطہ کر کے ان سے اہم مسئلہ پر سنجیدہ مؤقف اپنانے اور ساتھ دینے کا مطالبہ کیا جائے۔ راجہ نجابت حسین نے مزید کہا کہ جہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد جنازہ اور تدفین مسلمانوں کے لئے بہت اہم مسئلہ ہے وہیں 7ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاؤن میں قید کشمیری بھی مسلمانوں کا ہی بڑامسئلہ ہیں۔اس وقت چند دن کے جذوی کرفیو اور لاک ڈاؤن سے دنیا ہل گئی ہے لیکن پچھلے 7ماہ سے کشمیر میں لاک ڈاؤن اور کرفیو میں ہونے والے بھارتی ظلم و ستم پر کسی کان پر جوں تک نہ رینگی۔ راجہ نجابت حسین نے کہا کہ کل جہاں کورونا وائرس سے ہلاکتوں اور مسلمانوں کے اہم مسئلہ پر برطانوی پارلیمنٹ میں ایم پی سعیدہ وارثی اور ناز شاہ کی کوششوں سے ووٹنگ ہونے جا رہی ہے وہیں 26مارچ کو کشمیر کے مسئلہ پر بھی برطانوی پارلیمنٹ میں طویل اور تاریخی بحث ہونے جا رہی ہے جس میں ”کشمیر میں انسانی حقوق“ کو زیر بحث لایا جائے گا۔ کشمیر پر بحث کے لئے ایم پی ڈیبی ابراھم، ایم پی بیرسٹر یاسمین قریشی، ایم پی بیرسٹر عمران حسین اور دیگر ان کے ساتھیوں کی کاوشیں بھی قابل تحسین ہیں جن کی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سطح پر کشمیر کاز کے لئے کی جانے والی کوششیں یقینا کشمیریوں کی اس تحریک میں مددگار ثابت ہوں گی۔ راجہ نجابت حسین نے برطانیہ بھر کی مسلم کمیونٹی سے اپیل کی کہ و ہ اپنے اپنے حلقوں کے ممبران پارلیمنٹ کو فوری ای میل، پیغامات کے ذریعے ان دونوں اہم مسائل پر ساتھ دینے کے لئے اپیل کریں تا کہ اس حوالے سے کوششیں کرنے والے سعیدہ وارثی، لیبر پارٹی کی شیڈو وزیر ایم پی ناز شاہ،ایم پی ڈیبی ابراھم، شیدو وزیر بیرسٹر یاسمین قریشی، شیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین کی کوششیں نتیجہ خیز ثابت ہو سکیں۔