مقبول خبریں
جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے زیرِ اہتمام فکر مقبول بٹ شہید ورکز یونیٹی کنونشن کا انعقاد
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنوبی ایشیا کو جنگ کے خطرے سے پاک رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے: چوہدری یاسین
برمنگھم ... جنوبی ایشیا کو جنگ کے خطرے سے پاک رکھنے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل انتہائی ضروری ہے اس امر میں مزید کوتاہی ناصرف خطے بلکہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار برطانیہ کے دورے پر آئے آزاد کشمیر کے سینئر وزیر چوہدری یاسین نے برمنگھم میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی کشمیری کنٹرول لائن پر دیوار کا حامی نہیں ہم اس بھارتی سوچ کی مذمت کرتے ہیں اور وقت آنے پر بھرپور مزاحمت بھی کریں گے۔تحریک آزادی کشمیر پر پیپلز پارٹی سمیت تمام ریاستی جماعتوں کی ایک پالیسی ہے کہ کشمیریوں کوانکاحق خودارادیت دیا جائے جو انکا پیدائشی حق ہے۔ دنیا میں چلنے والی تمام آزادی کی تحریکیں ایک نہ ایک دن کامیاب ہوتی ہیں اور کشمیر میں بھی ایک دن ضرور آزادی کاسورج طلوع ہوگا۔ مضبوط پاکستان ہی تحریک آزاد کشمیر کا ضامن ہے۔ جلسہ عام سے لارڈ قربان حسین، مرزا خالدمحمود، چوہدری منظورحسین گافا، مشیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، انیق بخاری،چوہدری خادم حسین،قاری تصورالحق،چوہدری امجد دوہالوی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر چوہدری ناظم گجر، چیئرمین پی وائی او برطانیہ نعیم عباسی، جنرل سیکرٹری ریاض کوہمروی، محمدایوب سرکھوی، تحصیل صدر پی پی پی ڈڈیال چوہدری ظہور سرور،نائب صدرپی پی برطانیہ چوہدری عارف کیروی، آصف محمود براہٹلوی، ایڈیشنل سیکرٹری پی پی برمنگھم چوہدری ارشاد عزیز، وحیدبٹ پی وائی او کے یاسربلال چوہدری، طاہر ملک، راجہ ریاست بولٹن، چوہدری اسرار زیدی، چوہدری آفتاب، حاجی محمد شریف، چوہدری محمد الطاف، ملک ظہیر عباس، شیخ اشفاق اور دیگر نے خطاب کیا۔ جبکہ اسٹیج پر چوہدری حبیب، معروف کاروباری شخصیت چوہدری عارف راجدھانی، لیبر پارٹی ہول گرین کے چیئرمین چوہدری اخلاق صدرپی پی برمنگھم چوہدری دیگر مہمانوں کے ہمراہ موجود تھے۔ چوہدری محمد یٰسین نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر میں اگر تقابلی جائزہ لیاجائے تو 1948ء سے پیپلز پارٹی کے حصے میں صرف دس برس کا اقتدار آیا، ہمارے مخالفین پچپن برس تک اقتدار میں رہے۔ ماضی میں آزاد کشمیر کا اقتدار وزارت امور کشمیر ایوب خان، جنرل ضیاء الحق کی مرہون منت تھا۔ ہمارے مخالفین گزشتہ (55)پچپن برس تک ایک میڈیکل کالج نہ دے سکے۔ مختلف اضلاع کو آپس میں لڑاتے رہے۔ آج بفضل تعالی آزاد کشمیر میں تین میڈیکل کالج ہیں۔ آزاد کشمیر میں وویمن یونیورسٹی اور دو آئی ٹی یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔ مواصلات کا نظام اور دیگر ترقیاتی منصوبے اپ گریڈ کررہے ہیں۔ آئندہ الیکشن میں ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب ہوکر حکومت میں آئیں گے۔ برطانیہ کی طرف سے ڈیفر پراجیکٹ میں اس سال بجٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ شامل ہیں۔ میں یہاں کے لارڈ میئر قربان حسین اور MPخالد محمود اور دیگر کونسلرز حضرات سے اپیل کروں گا کہ2015ء کے بجٹ میں کشمیر کو ضرور شامل کروائیں۔ لارڈ قربان نے کہا ایسےحالات میں آزاد کشمیر میں ایک مضبوط حکومت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کیلئے اس وقت اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ہمیں باہمی اتحاد سے لانگ ٹرم پالیسی اپنا کر پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔ مرزا خالد محمود ایم پی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اقتدار میں آنے سے قبل بھارت سے مذاکرات کے حامی تھے جو نہی میاں صاحب اقتدار میں آئے بھارت نے کنٹرول لائن پر حالات خراب کردیئے وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کے حالات مزید خراب ہوں اور وہ بارڈر پر مزید دباوٴ بڑھائیں۔ انہوں نے کہا ہمیں چوہدری محمد یٰسین کی طرح نڈر اور بیباک قیادت چاہیئے ایک منتخب ممبر آف پارلیمنٹ کی پہچان قابلیت الیکشن میں ہر مرتبہ حاصل کئے گئے ووٹوں پر ہے کہ عوام کا کتنا اعتماد ہے۔ میزبان چوہدری اخلاق نے کہا کہ تارکین وطن کی کثیر تعداد آزاد کشمیر میں انوسٹمنٹ کرناچاہتی ہے۔ وہاں کے قبضہ گروپ اور مافیا سے حکومت تحفظ فراہم کرے۔ انہوں نے مہمان خصوصی کا برمنگھم آمدپر شکریہ ادا کیا۔ میزبان چوہدری حبیب نے رولیاں جٹاں کو تحصیل کادرجہ دلوانے پر سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین کا اہلیان رولیاں جٹاں کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ مشیر حکومت محمد سعید مغل نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزاد حکومت نے میگاپراجیکٹ شروع کئے ہوئے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ چوہدری مجید کو سینئروزیر چوہدری محمد یٰسین جیسی مضبوط عصاب کے مالک کی ٹیم میسر ہوئی ہے۔ تعمیر و ترقی سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ چوہدری خادم حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت اور آفسر شاہد نے ڈڈیال میں بے پناہ ترقیاتی کام کروائے اور چند میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ آخر میں صدر تقریب چوہدری محمد شاہ نواز نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔