مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
پیٹربراء (رپورٹ شیراز خان) پیٹربراء میں مقیم ممتاز بزنس مین کمیونٹی رہنما پاکستان یوکے یورپ بزنس فورم کے چیئرمین اور پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کے چیئرمین چوہدری عبدالعزیز کو پیٹربراء بارو کونسل کی جانب سے سوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا ہے مقامی کونسل کے ٹاوٴن میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران چوہدری عبدالعزیز کو سوک ایوارڈ مئیر کونسلر گل نواز نے دیا اس موقع پر ٹاوٴن ہال میں مقامی کونسلروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن میں لیبرپارٹی کے لیڈر کونسلر شہزاد، کونسلر آظہر بڑا لوی، کونسلر آسیہ جوزف، کونسلر محمد فاروق، کونسلر عنصر علی، کونسلر ڈاکٹر شبینہ، کونسلر محمد جمیل، چوہدری محمد اقبال اور دیگر موجود تھے جبکہ چوہدری حمید، چوہدری لالہ بشیر اور کمیونٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر چوہدری عبدالعزیز کو مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے یاد رہے کہ چوہدری عبدالعزیز ایک بلانئنڈ چیریٹی کے لئے کام کرتے ہیں اور انہوں نے نابینا افراد کے لئے لندن میراتھن ریس میں بھی تین سال پہلے حصہ لیا تھا اور چھ گھنٹوں میں 42 کلومیٹر کا سفر طے کیا تھا اور اس کی آمدنی بلائنڈ چیریٹی کو دی گئی تھی چوہدری عبدالعزیز ہر سال کرسمس کے موقع پر اپنی بارو کونسل کی حدود میں بے گھر اور بے سہارا افراد کو کھانا مہیا کرتے ہیں جبکہ چوہدری عبدالعزیز نے اپنی آدم کیش اینڈ کیری کے ذریعے 50 کے قریب لوگوں کو مقامی طور پر روزگار بھی مہیا کیا ہوا ہے چوھدری عبدالعزیز نے اپنے بزنس فورم کے زریعے یوکے یورپ میں پاکستانی تاجروں کو قائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ پاکستان میں کاروبار کریں تاکہ وہ وہاں سے منافع بھی زیادہ کمائیں اور دوسرا بے روزگار لوگوں کو روزگار بھی مہیا ہو اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی ہو چوھدری عبدالعزیز کا ابائی تعلق پرائی ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے وہ اپنے اپنے آبائی علاقے کی بہتری کے لئے بھی کوشاں رہتے ہیں جس میں حالیہ اپنی مدد آپ کے زریعے پرائی تک ایک سڑک بھی شامل ہے انہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی ایک انگریزی میں کتاب لیژر فوکس بھی لکھی ہوئی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو بزنس کے لئے رہنمائی فراہم کرنا ہے