مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
آزاد کشمیر میں ترقیاتی کاموں سےمطمئن،مدت پوری کرکے عوام کے سامنے سرخرو ہونگے:چوہدری یاسین
راچڈیل ... آزاد کشمیر کے حلقہ4 چڑہوئی میں میرا کام کسی بھی تعصب سے بالاتر ہے، جب ہم اسمبلی میں ہوتے ہیں تو پوری ریاست کیلئے بات ہوتی ہے لیکن اپنے حلقہ انتخاب کو کوئی بھی سیاست دان حتی کہ وزیر اعظم بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ میں نے حلقہ میں مختصر عرصہ میں جتنے کالجز اور تعلیمی ادارے دیئے ہیں اور حلقہ کے لوگوں کو مقامی سطح پر ہی کئی سرسز مہیا کرکے جو اقدامات کئے ہیں اس کو وسیع سطح پر سراہا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سینیئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے برطانیہ میں اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے گلپور کالج کے افتتاح میں رکاوٹ ڈالنے کے واقعہ کے حوالے کہا کہ یہ صرف سیاسی اور برادریوں کی بنا پر مخالفت برائے مخالفت کا شاخسانہ تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے آزاد کشمیر میں بلاجواز مداخلت سے باز رہنے کے مسلم لیگ ن کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے میثاق جمہوریت کی پاسداری کی جس پر سوائے چند موقع پرستوں کے ہر ایک نے انکے اس فیصلے کو سراہا۔ دریں اثنا شیفیلڈ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے اوورسیز کوآرڈنیٹر برائے ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ چوہدری محمد راسب کی رہائش گاہ پرایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یاسین نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے انتہائی مشکل حالات میں بھی ریکارڈ ساز ترقیاتی کام کئے۔ انہوں نے کہا کہ تین میڈیکل کالج دو یونیورسٹیاں سڑکوں کا جال اور میرے اپنے حلقہ انتخاب چڑھوئی میں بارہ انٹر کالج ، تین ڈگری کالج اور دلیاہ جٹاں کو تحصیل کا درجہ دے کر عوام کو سہولتیں فراہم کی ہیں ہمارے سیاسی حریف ان کا اعتراف کریں یا نہ عوام ان سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت پانچ سال پورے کرنے کے بعد احتساب کے لئے اپنے آپ کو عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ میزبان چوہدری محمد راسب نے کہا کہ عوامی اعتماد کے ساتھ اقتدار میں آنے والی حکومتوںکو گرانے کی عادت سے اجتناب کرتے ہوئے ہماری سیاستدانوں کو اپنی بالغ نظری کا ثبوت دینا چاہیے ۔ تقریب میں پیپلز پارٹی رادھرم کے سیکرٹری جنرل چوہدری تجمل خان ، چوہدری برکت علی ، حاجی محبوب حسین ، رادھرم کونسل کیبنٹ ممبر کونسلر چوہدری معروف حسین ، پیٹر برا کے سابق کونسلرمحمود خان ، حاجی عبدالغنی ، چوہدری عمران اور دیگر افراد نے بھی شرکت کی ۔