مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
علامہ احمدنثار بیگ قادری ؒ کا سالانہ عرس ،علمائے کرام ومشائخ کی بڑی تعداد میں شرکت
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کے نامور مناظر اسلام،مفکر ملت اور ترجمان اہل سنت عالم دین علامہ احمد نثار بیگ قادری رحمتہ اللہ علیہ کا پہلا سالانہ عرس مبارک نہایت عزت و احترام سے قادریہ جیلانیہ اسلامک سنٹر مانچسٹر میں منایا گیا جس میں برطانیہ بھر کے جید علمائے دین کے علاوہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عرس مبارک کے موقعہ ہر میں جید علماء کرام حضرت علامہ سید زاہد حسین شاہ رضوی ، علامہ قاضی محمد عبدالطیف قادری علامہ مفتی فضل احمد قادری، صاحبزادہ حافظ محمد ظہیر احمد نقشبندی، مولانا حافظ نثار احمد رضا، صاحبزادہ علامہ فضل محمد قادری ،حافظ ظفر اقبال، علامہ مفتی فیض رسول نقشبندی، مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی،علامہ حافظ ضیاءالاسلام ہزاروی ،علامہ سید علی عباس شاہ بخاری ،علامہ محمد سجاد رضوی، علامہ پیر دلشاد حسین القادری ،مولانا قاضی نوید الرحمن قادری، مفتی علامہ قاری محمد طیب نقشبندی، علامہ عبدالستار سراج قادری ،محققی برطانیہ علامہ محمد ظفر محمود مجددی، علامہ مفتی قاری عبدالرحیم نقشبندی، سید ابوزر شاہ ، چوہدری انیل مسرت، چوہدری نبیل مسرت،چوہدری مجید افتخار، مولانامھمدصدیق کوثر نقشبندی ، علامہ مفتی فضل قیوم سبحانی، مولانا حافظ عبدالغفور چشتی ،مولانا حافظ عزیز مولانا قاری جاوید اختر، حافظ عمران رضا گولڑوی ، علامہ پیر سید مزمل حسین شاہ جماعتی علامہ مفتی غلام سرور نقشبندی،علامہ شاھجان مدنی، علامہ محمد ارشد مصباح قاری ،سید جاوید شاہ،حاجی قربان خان،حاجی قدیر چوھان،یاسر بٹ،حاجی عبدرازق ساجد،برسٹر عامر الیاس،امام سبطین علی، مولانا محمد بشیر خان نقشبندی، امجد حسین مغل،چوہدری محمد انور زمرد،کے علاوہ سیاسی سماجی راھنماوں کی بڑی تعدادِ نے عرس کی محفل میں شرکتِ کی،مقررین نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ مفکر ملت علامہ احمد نثار بیگ قادری ؒ کی ناقابلِ فراموش خدمات برطانوی مسلم تاریخ کا ایسا حصہ ہیں جو آنے والی نسلوں کو عزیمت و جرأت اور بلند نظری کا درس دیتی رہیں گی،صاف گوئی اورصداقت کےترجمان علامہ احمد نثار بیگؒ نے اہل سنت کے استحکام، تنظیم اور اتحاد کی خاطر جو اہم کردار ادا کیا اس کی مثال پیش کرنا مشکل ہے۔ آج جب کہ وہ ہم سے جدا ہوچکے ہیں ہمیں ان کی خدمات پر نہ صرف انھیں خراجِ تحسین پیش کرنا چاہئے،بلکہ ان کی زندگی کے حسین گوشے اجاگر کرتے ہوئے نسلِ نو کو مقاصد کا تعین کرنے کا موقع فراہم کیا جائے۔ ضروری ہے کہ اس محسن کے حضور ہدیہ محبت پیش کرنے کی غرض سے جوق در جوق عرس پاک کی محفل میں شرکت کی ھے۔عرس پاک میں قرآن خوانی اور ھدیہ حمد ثنا بھی پیش کیے گئے،اور علامہ احمد نثار بیگ قادری کی روح کے ایصالِ ثواب اور درجات بلندی کے لیے دعائیں کی گئی۔صاحبزادگان احمد وقار بیگ قادری اور ڈاکٹر محمد مصطفیٰ ،بختیار احمد بیگ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا،اور کہا کہ ھمارے والد گرامی کے فرمودات پر عمل ہیرا ھو کر پاکستانی مسلم کمیونٹی کی خدمت کا کام جاری رکھا جائے گا،اور دین اسلام کی معلومت نوجوان نسل کو مکمل اگائی کے حوالے سے مذھبی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔