مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
حاجی چوہدری قربان حسین کا پیر ابو احمد مقصود مدنی کے اعزاز میں الوداعی محفل کاانعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)ادارہ نور السلام فیصل آباد کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کے اعزاز میں مذہبی و سماجی شخصیت حاجی چوہدری قربان حسین لعل مدنی نے الوداعی محفل کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات، مریدین اور قریبی رفقا کے علاوہ نوجوانوں نے شرکت کی۔ تلاوت قرآن پاک کا شرف حافظ قاری واجد حسین نصیب جبکہ حافظ نعمان حسین مدنی نے حاضرین محفل کے ساتھ ملکر ذکر و اذکار کے ورد سے فضا میں روحانی وجدان طاری کر دیا۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا رب کریم کا فرمان ہے کہ جب میرا بندہ تنہائی میں میرا ذکر کرتا ہے تو میں بھی اسکا تنہائی میں کرتا ہوں اور جب کسی محفل میں ذکر کرتا ہے تو میں بہتر محفل میں ذکر کرتا ہوں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ آج تک جن اولیائے کرام کے نام زندہ ہیں انہوں نے اللہ کا ذکر صرف اسکی رضا کے لیے کیا جائے اور اگر اس میں ریاکاری آ جائے تو وہ مکاری ہے وہاں رب العالمین کی رحمت نازل نہیں ہوتی۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ خود اور اپنی اولادوں کو اللہ کے ذکر کی طرف راغب کرو اور انکے دل ودماغ میں محبت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پختہ کرو نبی کریم سے محبت دراصل رب العالمین سے ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ کے دین میں سب سے افضل آپ صلعم سے سچی محبت ہے ۔ چوہدری محمد اکبر نہاڑی مدنی کا کہنا تھا کہ قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے ذکر کی محفل سے ہمارے جذبہ ایمانی کو گرمایا اولیائے کرام کی عظمت و شان بیان کی جس سے ہمارے روح کو تسکین ملا دعا ہے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا سفر بخیریت گزرے۔ حافظ نعمان حسین مدنی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ محفل میں شریک افراد کی تواضع لذیذ دیسی کھانوں سے گئ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے برطانیہ قیام کے دوران مریدین ، عزیز و اقارب، قریبی رفقا کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دین اسلام کو نوجوان نسل تک پہنچانے و پھیلانے میں ہر قدم انکی حوصلہ افزائی و راہنمائی کی ۔ امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کشمیر فلسطین و دیگر ممالک کے مسلمانوں کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔