مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
حاجی ارشد حسین کی جانب سےغوثیہ مسجد لیڈز میں یکجہتی کشمیر کی تقریب کاا نعقاد
لیڈز(محمد فیاض بشیر)مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری قوم کے حق خودارادیت کے لیے یورپی پارلیمنٹ میں مسلسل آواز بلند ہوتی رہے گی ۔برطانیہ کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کنزرویٹو پارٹی لیبر پارٹی اور لبرل ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنمائوں سابق یورپی ممبران پارلیمنٹ امجد بشیر ،شفاق محمد اور رچرڈ کوربٹ نے یقین دھانی کرائی کہ یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے کیے آواز بلند ہوتی رہے گی اور برٹش کشمیری پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جدوجہد میں ہر سطح پر اپنی معاونت جاری رکھیں گےدنیا بھر میں یکجہتی کشمیر منا کر واضح پیغام اور بھارتی حکمرانوں کے حالیہ اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے عہدیدار بانی چیئرمین راجہ نجابت حسین کی قیادت میں برطانیہ و یورپ کی تمام تنظیموں اور مکاتب فکر سے مل کر سفارتی محاذ پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی ۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کی اپیل پر کونسل آف مساجد کے صدر حاجی ارشد حسین کھٹانہ کی جانب سے غوثیہ مسجد لیڈز میں منعقدہ یکجہتی کشمیر کی تقریب میں مقررین نے کیا جس کی صدارت تحریک کے چیئرمین راجہ نجابت حسین نے کی جبکہ تقریب میں مہمان خصوصی شفاق محمد سابق یورپی ممبر پارلیمنٹ تھے اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی یارکشائر کے سابق یورپی ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر ،تحریک کے یارکشائر کے چئیرمین طارق بٹ ،لیبر کونسلر جم مکینا ،کونسلر شہزاد ،ریحان وقار اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا ۔سابق یورپی ممبر پارلیمنٹ شفاق محمد نے کہا کہ اس ہفتے جہاں دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کو یقین دلاتا ہوں ان حق و صداقت پر مبنی جدوجہد آزادی کو جس طرح گزشتہ سات ماہ میں یورپی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کیا وہ نہ صرف بھارت کے کیے بڑا تکلیف دہ تھا وہیں مختلف اطراف میں مخالفت کے باوجود انہوں نے اپنی کشمیر قوم اور دیگر مظلوم لوگوں کے لیے آواز بلند کی یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی تنظیموں اور مختلف گروپوں سے مل کر ایسی بنیاد رکھ دی ہے جس کی وجہ سے ہمارے یورپی پارلیمنٹ سے بائر نکلنے کے باوجود کشمیریوں کے حق میں معاونت جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ خاص کر بھارت کے حکمرانوں کی طرف سے نئی متعصبانہ نیشنیلٹی پالیسیوں پر جب آخری روز بحث کرائی تو اس سے یورپی یونین اور عالمی برادری کے سامنے ان کی پالیسیوں اور جمہوریت کش رویہ سامنے آیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ یورپی پارلیمنٹ میں فرینڈز آف کشمیر راجہ نجابت حسین اور ان کی ٹیم اور دیگر کشمیری تنظیموں سے مل کر اب بھی یورپی پارلیمنٹ میں جایا کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اور برٹش کشمیریوں کی نمائندگی کر سکوں اس موقع پر امجد بشیر نے کہا کہ انہوں نے اپنے پارلیمنٹری دور میں یورپی پارلیمنٹ ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی کونسل جنیوا اور ہر سطح پر کشمیریوں کے لیے کشمیری تنظیموں سے مل کر آواز بلند کی اب بھی برطانیہ میں کنزرویٹو پارٹی کے اندر بھی کشمیریوں کی آواز پہنچاتے رہیں گے ۔جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کے چئرمین راجہ نجابت حسین نے کہا کہ یکجہتی کشمیر صرف ایک دن منانے کی بجائے ہم نے 31 جنوری سے 15 فروری تک برطانیہ کے ہر شہر میں مقامی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کشمیریوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے انہوں نے کہا کہ لیبر پارٹی کے سابق ممبر آف یورپی پارلیمنٹ رچرڈ کوربٹ نے بھی یقین دھانی کرائی ہے کہ وہ یورپ میں سوشلسٹ گروپ سے رابطہ کر کے فرینڈز آف کشمیر گروپ کو مزید فعال بنائیں گے انہوں نے کہا کہ بریگزٹ کے باوجود کشمیر کی آواز یورپی پارلیمنٹ میں گونجتی رہے گی اس موقع پر کونسل آف مساجد کے صدر ارشد حسین کھٹانہ اور غوثیہ مسجد کے خطیب علامہ حافظ محمد ذیشان بلوچ نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے تحریک کشمیر ہمارا جز ایمان ہے مساجد کے ذریعے بھی کشمیری بہن بھائیوں کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر تحریک حق خودارادیت کی جانب سے شفاق محمد اور کونسل آف مساجد کے صدر ارشد کھٹانہ کو تحریک کشمیر کے کیے ان کی خدمات پر انہیں اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین کیا گیا اور انہیں کشمیر ایوارڈزبھی پیش کیے گئے ۔