مقبول خبریں
راچڈیل مساجد کونسل کی طرف سے مئیر کونسلر محمد زمان کی مئیر چیرٹیز کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
وہ بے خبر تھا سمندر کی بے نیازی سے!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں لیکن اپنی تہذیب و تمدن کے بارےبھی آگاہی دیں
لوٹن ... حکومت آزاد کشمیر کے سابق وزیر راجہ نصیر ایم ایل اے نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے جدید دور میں ترقی کرنا ہر رنگ نسل اور قوم کا حق ہے، برطانیہ میں آباد کشمیریوں کو چاہیئے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں لیکن ساتھ ساتھ انہیں اپنی تہذیب و تمدن کے بارے میں بھی آگاہی دیتے رہیں تاکہ جوان ہوکر وہ بے راہروی کا شکار نہ ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوٹن میں احباب سے ایک ملاقات میں کیا۔ دریں اثنا لوٹن سے یورپی ممبر پارلیمنٹ کی امیدوار کونسلر نسیم ایوب نے راجہ نصیر کے لوٹن بارو کونسل وزٹ کا بندوبست کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمان سے پوچھا کی آزاد کشمیر کی حکومت ہر سال اتنے اخراجات کہاں کر دیتی ہے حالانکہ ترقی کہیں نظر نہیں آرہی ہوتی جسکے جواب میں راجہ نصیر نے کہا آزادکشمیر میں بھی انتظامیہ تھرڈ ورلڈ کا حصہ ہے جہاں کرپشن معمول ہے تاہم انکی پارٹی اس کے شدید مخالف ہے اسی لئے ہم سسٹم کو ٹھیک کرنے کی کوشش میں ہیں ناکہ اقتدار حاصل کرنے، انہوں نے کہا کہ ہر منتخب نمائیدسے کو عوام کے سامنے جواب دہ ہونا چاہیئے، انہوں نے مزید اپنے حوالے کہا کہ وہ بلا تخصیص حلقہ کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور یہی سیاستدانوں کا کردار ہونا چاہئے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی معلوم کیا کہ لوٹن ٹاؤن کی ڈیویلپمنٹ میں کونسلروں کا روک کس نوعیت کا ہوتا ہے اور بجٹ کو کس طرح اور کن امور پر خرچ کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر ان کا خیر مقدم کرنے والوں میں کونسلر راجہ محمد اسلم خان ،کونسلر محمود حسین ، کونسلر راجہ وحید اکبر ، کونسلر چوہدری محمد ایوب ، کونسلر فاضل ضیاء ، کونسلر طاہر ملک کے علاوہ مسلم لیگ ن کے راجہ زبیر اقبال کیانی، راجہ شفیق ، راجہ نواز اور مسلم کانفرنس کے شبیر ملک اور راجہ محمد یعقوب شامل تھے۔