مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
پاک سر زمین پارٹی نے ملک میں نظریاتی سیاست کاعلم بلندکیا،چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کواقتدارنہیں اقدارکی سیاست کرنیوالے بچاسکتے ہیں۔پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی نے اقتدار کی محبت میں اقداراورعوام کوفراموش کردیا۔کراچی سمیت سندھ کی حالت زاردیکھ کرمایوسی ہوتی ہے ۔کوئی نہیں جانتاقومی وسائل کہاں صرف ہورہے ہیں،عوام کاپیٹ خالی ہے جبکہ حکمرانوں کی تجوریاں بھری ہوئی ہیں۔پی ایس پی نے مالیاتی سیاست پرکاری ضرب لگاتے ہوئے ملک میں نظریاتی سیاست کاعلم بلندکیا ۔نظریاتی سیاست کے بغیرکوئی ریاست شاہراہ ترقی پرگامزن نہیں ہوسکتی ۔ہمارے قائدسیّدمصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی کی قیادت میں پی ایس پی دن بدن ایک منظم ،مستعد اورمضبوطی کی حامل جماعت کے طورپرابھررہی ہے ۔ وہ پارٹی آفس میںاعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ انتھک انیس احمدقائم خانی شب وروز پی ایس پی کوفعال کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پی ایس پی کی قیادت ریاست کے قومی مفادات کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی ۔شہرقائدؒ سے شروع ہونیوالی پاک سرزمین پارٹی مادروطن کے طول وارض میں پھیلتی چلی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی کی قیادت نے پی ایس پی کوسیاسی طورپرناقابل شکست بنادیا ہے ،2018ءکے عام انتخابات میں دھونس دھاندلی سے پی ایس پی کامینڈیٹ چھینا گیا ۔پی ایس پی آئندہ انتخابات میں 2018ءوالی سازش دہرانے کی اجازت نہیں دے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال اورمرکزی صدرانیس احمدقائم خانی نے منفرداورمثبت فلسفہ سیاست کے بل پرپاکستانیوں کواپناگرویدہ بنارہے ہیں۔