مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نواز علی کی رہائشگاہ پرمہمان نوازی کی فضیلت و اہمیت بارے روحانی محفل کا انعقاد
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)سماجی کمیونٹی اور کاروباری شخصیت نواز علی مدنی کی رہائشگاہ پر مہمان نوازی کی اہمیت وفضیلت بارے روح پرور محفل کا انعقاد کیا اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت ۔ حمدیہ کلام خلیفہ حاجی عبد القیوم مدنی نے بارگاہ اقدس میں پیش کیا جبکہ الحاج محمد اشفاق وارثی نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ چند احادیث بیان کی ہیں جو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کی مہمان نوازی بارے بیں ۔ میری آرزو ہے کہ امت محمدیہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت پر عمل کرے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہمیں احادیث مبارکہ کو سیکھو اور قرآن مجید کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھو اور جب قرآن کریم کے معنی و معارف آئیں گے تو آپکا گھر جنت کا ٹکڑا بن جائے گا۔ سماجی اور کمیونٹی شخصیت ماجد نذیر کا کہنا تھا کہ مہمان نوازی میں برکت ہے قبلہ پیر محمد مقصود مدنی نے اس بارے بیان فرما کر ہمارے ایمان کو تازہ کیا۔ محمد فیاض بشیر کا کہنا تھا کہ انسانیت اور اسلام ہمیں مہمان نوازی کا درس دیتا ہے اور اگر ہم مہمان نوازی کرتے ہیں تو دنیا اور آخرت میں اسکا اجر ملے گا۔ میزبان نواز علی نے محفل میں شریک مہمانوں پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور میڈیا نمائندگان کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے دعوت قبول کرتے ہوئے انکی عزت افزائی کی۔ آقائے دو جہاں پر درود و سلام بھیجا گیا امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق اور دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئ۔ مہمانوں کی تواضع دیسی روایتی کھانوں سے کی گئی۔