مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سندھ کی سیاسی کروٹ سے وفاق کی کایاپلٹ جائے گی: چوہدری الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ سندھ کی سیاسی کروٹ سے وفاق کی کایاپلٹ جائے گی ۔جس وقت تک بھٹو زندہ ہے اس وقت تک عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیااورانہیں موت کے گھاٹ اتاراجاتا رہے گا۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کاحالیہ دورہ سندھ نہایت کامیاب اورثمرآوررہا ۔سندھ کا عام آدمی اپنے وسائل پرڈاکے مارنے والے علی بابااورچالیس چوروں کے ٹولے سے نجات چاہتا ہے۔آصف زرداری نے زراورزور سے سندھ کویرغمال بنایاہوا ہے ،سیّدمصطفی کمال کی جدوجہد سے سندھی عوام کوآزادی نصیب ہوگی اوروہ کئی دہائیوں بعد اپنے مستقبل کے فیصلے خودکریں گے ۔ وہ پارٹی آفس میںاعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہردورمیں جمہوریت کے نام پرجمہور سے بدترین انتقام لیا۔قائم علی شاہ ہویامرادعلی شاہ انہیں عوام کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں بلکہ ان دونوں کاکردار اپنے سیاسی آقاآصف زرداری کے ساتھ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروالی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کے دوراقتدارمیں سندھی عوام کی کوئی مرادپوری ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔سندھ کے عوام کی حالت زار دیکھیں تواندازہ ہوتا ہے وہ آج بھی غار کے دورمیں جی رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کاہردوسرے آئی جی پولیس سے کوئی نہ کوئی تنازع شروع ہوجاتا ہے،پیپلزپارٹی نے ماضی میں بھی کئی آئی جی بدلے مگراس کے باوجود ہنوزشہرقائدؒ میں امن وامان کی صورتحال نہیں بدلی۔پیپلزپارٹی نے اس بار بھی شہرقائدؒ کے مسائل سے مجرمانہ چشم پوشی کامظاہرہ کیا کیونکہ انہیں وہاں سے ووٹ نہیں ملتے ۔انہوں نے کہا کہ شہرقائدؒ کے معمارسیّدمصطفی کمال کے سواکوئی اس کی روشنیاں اورکاروباری سرگرمیاں بحال نہیں کرسکتا۔