مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
نیلسن (محمد فیاض بشیر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کی جانب سے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور پچھلے چاہ ماہ سے جاری کرفیو بنیادی انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی انتہا ہے اور اب تک اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی جانب سے بھارتی سرکار پر سفارتی دباؤ نہ ڈال کر مظلوموں کی داد رسی نہ کرنا سوالیہ نشان ہے جسکے حد درجہ خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کو فی الفور عملی اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان تلخ حقائق کا اظہار سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سیاسی بصیرت میں پائے کی مہارت رکھنے والے ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئیر نائب صدر چوہدری ظفر انور اور پاکستان پریس کلب برطانیہ کے مرکزی قائدین کو دے گئے ایک عشائیہ میں کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس بات سے بخوبی آگاہ ہیں کہ جب بھی کشمیر سے کرفیو اٹھایا گیا اسکا رد عمل کشمیری قوم کی جانب سے انتہائی شدید ہو گا جسے کنٹرول کرنا آسان نہیں ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کشمیری قوم کو قراردادوں کی روح سے پیدائشی حق خود ارادیت دینا ہو گا اگر ایسا نہ کیا گیا تو خطے میں امن کا قیام دیوانے کا خواب ہو گا۔ برطانیہ کے یورپین یونین سے باہر نکلنے بارے ان کا کہنا تھا کہ اس سے برطانوی معیشت پر برا اثر پڑے اور پہلے ہی اسکے آثار ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور اسکے علاوہ برطانیہ نے ہمیشہ ہے یورپین پارلیمنٹ کے اندر پاکستان کی حمایت کی ہے اب اس پلیٹ فارم پر پاکستان کی وکالت کرنے والا کوئ بھی اتنا موثر ملک نہیں ہو گا۔ انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیاسی میدان میں جو مقام انہیں نصیب ہوا رب العالمین کی خاص عنایت والدین کی دعاؤں اور خاصکر میڈیا کی مرہون منت ہے میں میڈیا کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں کم ہے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سینئیر نائب صدر چوہدری ظفر انور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر پر ٹھوس موقف اپنایا ہے اور سفارتی سطح پر پاکستان کشمیری قوم کی ترجمانی انکی امنگوں کے مطابق کر رہا ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ کشمیری قیادت بھی کشمیر کے یک نکاتی ایجنڈا پر یک زبان ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ بیرون ملک خصوصاً برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آپ یہاں پر مظلوم کشمیریوں کے سفیر ہیں میں آپ سے درخواست کروں گا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر کشمیر کے موقف پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں تاکہ عالمی سطح پر دباؤ بڑھایا جائے۔ عشائیہ میں پاکستان پریس کلب برطانیہ کے سابق مرکزی صدر اور تحقیقاتی رپورٹنگ میں خاص مقام رکھنے والے صحافی ارشد رچیال، پریس کلب کے پاکستان میں کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اظہر راجہ، نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر ماجد نذیر، سیکرٹری جنرل اسحاق چوہدری، سیکرٹری اطلاعات ندیم ارشاد، یارک شائر ریجن کے صدر زاہد نور، نوجوان عمان ماجد ،ازاد کشمیر تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنما اور آزاد کشمیر کے حلقہ 6 سماہنی سے تحریک انصاف کے متوقع امیدوار برائے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری جاوید اقبال، سابق جے پی چوہدری محمد یوسف، کمیونٹی کی معتبر اور سئنیر ترین صحافتی شخصیت عبداللہ زید کے علاؤہ دیگر بھی موجود تھے۔