مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کونسل کی مئیر جین الیگزینڈر کی دعوت پرآرمی کیڈٹ کامئیر چیمبر کا دورہ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانوی آرمی کے کیڈٹ نے اولڈہم کونسل کی مئیر جین الیگزینڈر کی کی خصوصی دعوت پر مئیر چیمبر کا دورہ جس میں باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ مقامی کمیونٹی کے نوجوانوں کو آرمی میں شمولیت اختیار کرنے کے طریقہ کار بارے بھی بات چیت ہو ئی۔ اس موقع پر مئیر جین الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ میری دعوت پر آرمی کیڈٹ تشریف لائے مجھے آرمی میں بھرتی ہونے , انکے کردار اور مستقبل میں زندگی گزارنے کے لیے کونسی مہارت حاصل کریں گے بارے آگاہی ہوئی ۔ یوتھ مئیر سما خلیل کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کے آنے سے ہمیں معلومات ملی کہ اگر نوجوان آرمی میں بھرتی ہونا چاہتے ہیں تو ہم سے کیسے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایس ایس آئ رائن مور کا کہنا تھا کہ مئیر کی دعوت پر یہاں آئے ہیں تاکہ کمیونٹی میں ہم بھی اپنا کردار ادا کریں ہم نے باہمی دلچسپی کے امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔ رائل ٹینک ریجمنٹ کے ساجد حسین کا کہنا تھا کہ مئیر نے کمیونٹی کے اندر اپنے کردار اور ہم نے اپنے کردار بارے ایک دوسرے کو آگاہی دی سوالات جوابات کا سلسلہ بھی ہوا ۔ رائل ٹینک ریجمنٹ ایسوسی ایشن کے چئیرمن اور آرمی میں کئ دہائیوں تک پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والے کولن وائل کا کہنا تھا کہ ہم آرمی کیڈٹ کی وقتاً فوقتاً مدد کرتے رہتے ہیں یہاں آکر بہت اچھا لگا ۔