مقبول خبریں
برطانوی حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے:ایم پی جیوڈتھ کمنز
کشمیر انسانی حقوق کی پامالیوں کا گڑھ ،اقوام عالم نوٹس لے، بھارت پر دبائو بڑھائے: فاروق حیدر
بھارت اپنے توپ و تفنگ سے اب کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتا:بیرسٹر سلطان
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں : مقررین
آدمی کو زندگی کا ساتھ دینا چاہیے!!!
پکچرگیلری
Advertisement
حکومت آزاد کشمیر خطےمیں تعمیر و ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے:چوہدری یاسین
راچڈیل ...آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر چوہدری محمدیاسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکی موجودہ حکومت چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو جاری رکھے ہوئے ہے،انتخابات سے قبل عوام سے کئے گئے وعدوں اور حکومت کی تعین کردہ ترجیحات کو مد نظر رکھ کر ہم اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں اور ہم نے اپنی حکومت کی اولین ترجیح تعلیم رکھی ہے،اس حوالے سے ہم نے آزاد کشمیر میں3میڈیکل کالج کا اجراء کیا۔آزاد کشمیر میں وویمن یونیورسٹی اور آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میڈ آ چکا ہے،کوٹلی میں آزاد کشمیر یونیورسٹی کا کیمپس بن چکا ہے اس کے علاوہ ہم پورے آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں راچڈیل کے مقامی ہال میں حلقہ چڑھوئی اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سے قبل چوہدری محمد یاسین جلسہ گاہ میں پہنچے تو ڈھول کی تھاپ پر رقص کر کے نوجوانوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ہار پہنائے گئے،دولیا جٹاں کو تحصیل کا درجہ ملنے کی وجہ سے بزرگوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد چوہدری محمد یاسین کا شکریہ ادا کرنے میں موجود تھی اور وہ چوہدری محمد یاسین کے حق میں پر جوش نعرے بھی لگا رہے تھے چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ اہلیان جرائی و راجدھانی کو تحصیل کا درجہ ملنے سے وہاں ترقی کا نیا دور شروع ہو گا،وہاں ٹاؤن کمیٹی کا قیام عمل میں آ چکا ہے،نادرا کا آفس کھل چکا ہے لوکل گورنمنٹ کے افسران و سٹاف بھی کام کر رہا ہے اب اہلیان راجدھانی کو اپنے کاموں کیلئے دور دراز کا سفر نہیں کرنا پڑے گا،ہم اپنی کوعوام کو گھر کی دہلیز پر آ کر سہولتیں دیں گے،حلقہ چڑھوئی میں17کالجز قائم کئے گئے ہیں جن میں5ڈگری کالج ہیں اور ان 17کالجز میں سے13کالجز میں نے منظور کرائے ہیں حلقہ کے ہر گاؤں تک پختہ سڑک اور لنک روڈ مکمل ہو چکے ہیں انہوں نے کہا اسی طرح پورے آزاد کشمیر میں ہم تعمیر و ترقی کے جال بچھا رہے ہیں،کوہالہ سے مظفر آباد سپر ایکسپریس روڈ مکمل ہو چکی ہے،ہائیڈرل کے شعبہ میں ہم نے48میگا واٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے جو جلد مکمل ہو گا۔پیپلز پارٹی آزاد کشمیر تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ہر برادری کو برابری کی بنیاد پر نمائندگی مل رہی ہے،مجھ پر برادری ازم کا الزام درست نہیں ہے میرے سٹاف میں بھی ہو برادری شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور میثاق جمہوریت کی روح کے مطابق پاکستان و آزاد کشمیر میں عوامی رائے اور مینڈیٹ کا احترام ہو گا۔ہم اپوزیشن کو بھی برابری کے ترقیاتی فنڈز دئیے جا رہے ہیں اور2016کے انتخابات میں ہم کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ انتخابات میں جائیں گے اور کامیابی حاصل کرینگے۔اس سے قبل تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔حافظ سید مقبول حسین شاہ نے تلاوت کی جبکہ فیاض شمریز نے نعت پیش کی۔خواجہ کلیم مشیر حکومت نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین آزاد کشمیر کے ایسے لیڈر ہیں جن کے دروازے ہر کارکن کیلئے کھلے ہیں،وہ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھیوں میں تھے اور انکی پارٹی سے وابستگی اور قیادت سے لگاؤ اور عقیدت کی وجہ سے آج وہ بڑی پوزیشن پر ہیں اور آزاد کشمیر حکومت میں ڈپٹی وزیر اعظم ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کیلئے ایک نظیر ہیں۔ساجد قریشی کوآرڈینیٹر وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ 60سالوں میں اس قدر ترقیاتی کام نہیں ہوئے جس قدر گزشتہ اڑھائی سالوں میں ہوئے،یہ کریڈٹ وزیر اعظم اور انکی ٹیم کو جاتا ہے،پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری صابر حسین نے کہا کہ جرائی کو تحصیل کا درجہ دیکر چوہدری محمد یاسین نے عوام کے دل جیت لئے ہیں جبکہ پورے حلقہ میں تعلیمی اداروں کے جال بچھ گئے ہیں سید شاہ حسین نے کہا کہ چوہدری یاسین عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں انہوں نے ہمیں سب ڈویژن دے ہمارا مطالبہ پورا کر دیا ہے،ہم اہلیان راجدھانی انکا شکریہ ادا کرتے ہیں،سابق میئر راچڈیل چوہدری ذوالفقار علی نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین ہماری پہچان ہیں۔انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ عوام کے حقیقی نمائندے ہیں۔ کونسلر وزیر شاہ نے اپنے خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض دئیے اور کہا کہ آزاد کشمیر میں محکمہ مال اور زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرایا جائے اور جنگلات کو آگ اور کٹائی سے بچا کر کشمیر کے حسن کو جلا بخشی جائے،کونسلر غضنفر خالق نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین نے نظریہ بھٹو کو شعار بنایا اور آج یہ مقام حاصل کیا ہے،ندیم شیخ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نظریہ کا نام ہے اور چوہدری محمد یاسین اسکی چلتی ہوئی تصویر ہیں،راجہ ریاسب نے کہا کہ چوہدری محمد یاسین پر برادری ازم کا الزام بے بنیاد ہے اس کی مثال میں اور میری فیملی ہے ہم ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،تقریب سے کونسلر علی عدالت، چوہدری نمبردار پہلوان،کونسلر مشتاق قریشی،جاوید مغل،محمد فاضل،محمد عجائب،سید تصدق حسین،چوہدری علی اصغر، چوہدری محمد اسلم،بابو علی اصغر،سید مسرت حسین،ذوالفقار شاہ،شفاعت حسین،چوہدری کبیر،راجہ عمران،کونسلر محمد زمان، کونسلر افتخار،چوہدری عمران سرور کے علاوہ حلقہ چڑھوئی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی اراکین و کارکنان کی بڑی تعداد نے جلسہ میں شرکت کی۔