مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
لندن(عمران راجہ) کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد نے شرکت کی، اس موقع پر وطن عزیز پاکستان کے مجموعی حالات زیربحث آئے، اکثریت نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور منسٹر اوورسیز زلفی بخاری کی پاکستان کے لیے کوششوں کو سراہا اور میٹنگ میں اس بات کا عزم کیا کہ سب پاکستان کی عوام کے بہتر مستقبل کے لیے اپنے لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ ساتھ دیں گے اور ہر ایک پاکستان میں کسی ایک خاندان کی بہتری کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گا، پی ٹی آئی برطانیہ کے جنرل سیکریٹری اور اووسیز منسٹری کے برطانیہ میں نمائندے رومی ملک نے خاص طور پر ڈس ایبل لوگوں کی ترجیحی بنیادوں پر مدد کی ضرورت پر زور دیا انہوں نے کرالے کے تمام دوستوں کا شکریہ جنہوں نے انہیں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا اور عوامی جذبات سننے کا موقع دیا، رومی ملک کا کہنا تھس کہ کرالے کے لوگوں نے شوکت خانم ہو یا ڈیم فنڈ ہمیشہ چیریٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا میری خوش قسمتی کہ مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل رہا ہے، تقریب سے دیگر شرکا نے بھی خطاب کیا۔