مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری عباس علی کی رہائشگاہ پر درود پاک کی فضیلت بارےمحفل کاانعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم کی سماجی و مذہبی شخصیت چوہدری عباس علی کی رہائشگاہ پر درود پاک کی فضیلت بارے روح پرور و ایمان افروز محفل کا انعقاد ہوا۔ اداراہ نور السلام فیصل آباد کے بانی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود نے خصوصی شرکت کر کے درود پاک کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالی ۔محفل کی خاص بات نوجوانوں کی شرکت تھی جنہوں نے بیان کو پوری توجہ سے سنا۔الحاج محمد اشفاق وارثی اور حاجی عبد القیوم مدنی نے آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایک بار درود پاک بھیجنے سے لاتعداد برکت فضیلت اور درجات کی بلندی نصیب ہوتی ہے اور جو شخص کثرت سے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک بھیجتا ہے کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے آپکے نصیب کو چمکانے اپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ا جاتے ہیں یعنی دیدار مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہو جاتا ہے۔چوہدری پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کو یہی پیغام دے سکتے ہیں کہ ذکر مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی ہماری بچت ہے اور بچوں کا مستقبل پنہاں ہے۔ کاروباری اور سماجی شخصیت شوکت علی کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گھروں میں ایسی محافل کا انعقاد کروانا چاہیے تاکہ ہمارے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہی ہو۔ چوہدری محمد اکبر نہاڑی کا کہنا تھا کہ قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے درود پاک کی فضیلت و اہمیت بیان کر کے ہمارے ایمان کو تازہ کیا ہے دعا کرتا ہوں ایسی محافل ہمارے گھروں میں ہوتی رہیں ۔ محفل کے میزبان چوہدری عباس علی نے قبلہ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی اور دیگر مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی محافل ہماری نوجوان نسل کی دینی تعلیم وترتیب کے لیے ضروری ہیں ۔ عابد علی اور دیگر نوجوان زینت محفل تھے . پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے پاکستان کی سلامتی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔