مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
لوٹن (محمد فیاض بشیر) مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی،ایم سی برطانیہ کے سیکرٹری جنرل شبیر ملک،ایم سی لوٹن برانچ کے سینئر نائب صدر ضرار محمود کی ملاقات،مسئلہ کشمیرکی صورتحال حال زیر بحث۔ ملاقات کے بعد ایم سی رہنماؤں نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔مسلم کانفرنس الحاق پاکستان کی جدوجہد جاری رکھے گی۔مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ بھر میں اُجاگر کرنے کے لیے مسلم کانفرنس بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔کشمیری قوم کی آزادی کے لیے مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم کے نظریات پر عمل پیرا رہے گی۔پاکستان سے دہشتگردی کے خاتمے امن کی بحالی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں گے۔ایم سی رہنماؤں کیمطابق اقوام متحدہ کے کمیشن کی 19سے زائد قراردادوں پر عملدرآمد کے انحراف کے سبب دونوں ممالک ایٹمی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں جب کہ مسئلے کے اصل فریق یعنی کشمیری بھارتی فوج کی بربریت اور انسانیت سوز مظالم کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد جانیں ضائع کیے جانے کے باوجود بھارت سے آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیے ہوئے ہیں۔تحریک آزادی کو ختم کرنے کے لیے بھارتی افواج نے مظالم کی حد پار کر دی ہیں انسانی اقدارکا خیال نہیں رکھا جا رہا۔دنیا بھر میں انسانی حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزیاں مقبوضہ کشمیر میں ہو رہی ہیں۔گزشتہ برسوں میں کشمیر میں انسانی حقوق کی اتنی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اور اتنے مظالم ڈھائے گئے ہیں کہ اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتیں۔ کشمیریوں کی شہادتوں اور لازوال قربانیوں کا کوئی حساب نہیں ہے۔وادی کشمیر میں گونجتے ہوئے یہ نعرے‘ہم کیا چاہتے ہیں آزادی،ہم لے کر رہیں گے،میرے کفن پر لکھنا آزادی، خون کو گرما دینے والے نعرے آزادی کی تحریک کو جلا بخش رہے ہیں یہ نعرے ایک جانب تحریک آزادی کوگرما رہے ہیں تو دوسری طرف جابر اور ظالم بھارتی حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رہے ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ تحریک آزادی کو کسی بھی اوہچھے ہتھکنڈے سے نہیں دبایا جا سکتا۔کشمیر قوم آزادی جیسی نعمت سے ضرور سرفراز ہو گی۔