مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
عمران خان کے دور اقتدارمیں اقدارکاجنازہ اٹھ گیا،چوہدری الطاف شاہد سدھو
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور اقتدارمیں اقدارکاجنازہ اٹھ گیا۔ وفاقی حکومت کی نام نہادترجیحات بدترین تضادات اورتنازعات کامجموعہ ہیں۔عمران خان برسراقتدارآنے کے باوجود کنٹینر والے طرزسیاست سے بازنہیں آئے۔پاکستان میں بدعنوانی کاباب بندہوا نہ عوام کومہنگائی کے بوجھ سے نجات ملی۔عمران خان کو وزارت عظمیٰ کے مزے میں اپنے وعدے یاد نہ رہے ۔بلے باز کپتان کے پلے کچھ نہیں، معاشی استحکام کے دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔پی ٹی آئی کے دورحکومت میں عام آدمی مزید مایوس اورمضطرب ہوگیا ۔ کپتان اوران کے حواری ریاست مدینہ کے نام پر اخلاقیات کوروندتے چلے جارہے ہیں،آج قائدؒ کے پاکستان میں مہنگائی اوربے حیائی کاراج ہے۔وہ پارٹی آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے اجلاس سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ عمران خان کی ناتجربہ کاری اوران کے کچھ وزراءکی مکاری نے قائدؒ کے پاکستان کابحرانستان بنادیا ۔عمران خان کوووٹ دینے والے بھی ان کے ہاتھوں چوٹ سے محفوظ نہیں رہے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کاہرطبقہ پی ٹی آئی حکومت سے پناہ مانگ رہا ہے۔ایک کروڑگھربنانے کادعویٰ کرنیوالی حکومت نے ہزاروں پاکستانیوں کوبے گھر اوربیروزگارکردیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کے ہاتھوں سے روٹی اور سروں سے چھت بھی چھین لی گئی ۔ کراچی سے لاہورتک شہری نااہل حکمرانوںکوبری طرح کوس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیّد مصطفی کمال کی کامیاب رابطہ عوام مہم سے مایوس ہم وطنوں میں امید کی بیدارہوئی ہے ۔