مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
چوہدری گل محمد کھٹانہ کا صدر پاکستان اوورسیزآلائنس فورم یونان چوہدری محمدکھٹانہ کےاعزاز میں عشائیہ
پرسٹن (محمد فیاض بشیر)کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری محمد گل کھٹانہ نے پاکستان اوورسیز آلائنس فورم یونان کے صدر چوہدری محمد خان کھٹانہ کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ ہال میں ایک عشائیہ دیا جس میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر عمران چوہدری، جنرل سیکرٹری شہناز صدیق کے علاوہ کارکنان اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری محمد خان کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہی کا ہی نہیں ہو کہ رہ جانا چاہیے بلکہ پاکستان کا بھی سوچنا چاہیے وہ اسی طرح ممکن ہے جب ہم پاکستان جا کر سرمایہ کاری کریں گے تاکہ روزگار کے مواقع میسر آئیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اس معاشرے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے اورمختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دے رہی ہے ان کا کہنا تھا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم مادر وطن کے اندر خوشحالی لانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں اسکے لیے یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی کمیونٹی کے ساتھ باہمی روابط مذید مضبوط اور فعال ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر عمران چوہدری کا کہنا تھا کہ یورپین ممالک اور برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری کمیونٹی بارے بریگزٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال بارے بات چیت ہوئ اور آنے والے دنوں مشترکہ حکمت عملی بارے مذید رابطے ہوں گے۔ شہناز صدیق کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں برطانیہ و یورپ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنائے گی تحریک انصاف پرسٹن ٹاؤن کے آرگنائزر عرفان چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔عشائیہ کے میزبان چوہدری گل محمد خان کھٹانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا دل پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے اور ہم ہر وقت پاکستان کے لیے سوچتے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کے ماحول و دیگر شعبہ جات میں دن بدن بہتری آ رہی ہے مستقبل میں پاکستان مذید ترقی کرے گا۔ دیگر افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان قیامت تک قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا کوئ بھی اسکی سلامتی کو ٹھیس نہیں پہنچا سکتا ۔ قومی سلامتی کے معاملے پر ہم سب یک زبان ہیں ۔عشائیہ میں تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے سیکرٹری اطلاعات راجہ کبیر، نارتھ ویسٹ ریجن کے میڈیا کوآرڈینیٹر نعیم چوہان ، میاں محمد عرفان، چوہدری امجد ، چوہدری شہزاد اکرم، ارشد خان، محمد رفیق، فرید خان،کامران قیصر ، چوہدری ارشاد احمد، چوہدری قاسم، انکل محمد خان، محمد نواز چوہدری محمد قاسم کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ مہمانوں کی تواضع چائینز اور لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی۔