مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
نئے سال کی خوشی میں رضیہ چوہدری انٹرٹینمنٹ کےزیراہتمام محفل سماع کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)نئے سال کی خوشی میں رضیہ چوہدری انٹرٹینمنٹ کےزیراہتمام مانچسٹر کے مقامی ہال میں ایک خوبصورت محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں نوجوان گلوکار افتحار ڈار ، سمانا باسو اور کاشف علی سمیت کئی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا،محمد سرفراز طالب سیال نے میزبانی کے فرائض انجام دیے ۔ممبر آف پارلیمنٹ افضل خان ، ، ڈاکٹر یونس امین ، تحریک انصاف برطانیہ کے مرکزی راہنماؤں منور نیازی ، عالیہ صغیر ہاشمی ، ملک عمران خلیل ، آصف رشید بٹ مسلم لیگ ق کے رہنماؤں ، سید رضوان ہاشمی ،عذرا قاضی سابقہ بیورو کریٹ انعام سحری۔برطانیہ کے ممتاز قانون دان مقبول ملک ، ساتھ ساتھ گروپ کے روح رواں اظہر شاہ ۔صوبیہ کشہوا عاطف نارو۔ مارکس ندیم ۔میاں عامر ، بلیک برن کے ڈپٹی مئیر چوہدری افتخار۔ کونسلرز اور پاکستانی کمیونٹی سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔نوجوان گلوکار افتخار ڈار اور سمانا باسو اور کاشف علی نے اپنی خوبصورت آواز میں گیت سنا کر حاضرین کو بہت محظوظ کیا ۔ تقریب کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دیار غیر میں بستے ہوئے اس طرح کی تقریبات کا ہونا بہت ضروری ہے جس سے ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کا موقع ملتا ہے اور خاص طور پر ہمارے نوجوان بچوں کو ملک اور اپنی ثقافت جاننے کا بھی موقع ملتا ہے ۔آر سی اینٹرٹیمنٹ کی روح رواں سماجی سیاسی شخصیت رضی چودھری کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو مختلف سماجی خدمات کے صلے میں ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ۔تقریب کے اختتام پر حاضرین کی تواضح بہترین پاکستانی کھانوں سے کی گئی ۔