مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
تشدداورتصادم حکمران جماعت کافلسفہ سیاست ہے :الطاف شاہد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ شہرقائدؒ کے عوام پی ٹی آئی اورپی پی پی کے درمیان پس رہے ہیں۔سیّدمصطفی کمال کے بعد شہرقائدؒ کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔انتھک اورنیک نیت سیّدمصطفی کمال نے دوررس اصلاحات سے کراچی کوعالمی معیارکاشہربنادیا تھا مگر ان کے بعد کراچی کوکچرے کاڈھیربنادیا گیا۔حکمران پارٹیاں عوام کی خدمت کرنے کی بجائے ان کی محرومیوں پرپوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔پاکستان کوسیّدمصطفی کمال کی صورت میں پرعزم ،پرجوش،پراعتماداورپروقارقیادت کی اشد ضرورت ہے۔تشدداورتصادم حکمران جماعت کافلسفہ سیاست ہے ۔حکمرانوں کی انتقامی سوچ نے ریاست کے انتظامی امورکاکباڑہ کردیا ۔وزیراعظم عمران خان سے کسی بہتری کی امید نہیں کیونکہ وہ صلاحیت سے محروم ہیں۔ان کی نیت کاڈھونگ بھی آشکارہوگیا ،ان کی ترجیحات کامحورصرف ان کااپنااقتدار ہے ،وہ اپنے اقتدار کے دوام واستحکام کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔وہ پارٹی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ ملک میں انتظامی بحران حکمران طبقہ کے شوق سیاست کاشاخسانہ ہیں۔حکمران پارٹیوں کے درمیان تناؤاورتصادم کاماحول جمہوریت اورمعیشت کیلئے بدشگون ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران پچھلے ڈیڑھ برس سے عوام کو مہنگائی کے سیلاب میں غوطے دے رہے ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں حالیہ اضافہ سے ملک میں مہنگائی کانیا طوفان آئے گا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اوران کے وزراءقومی وسائل پرعیش کررہے ہیں جبکہ عام آدمی مسائل کے بوجھ سے زندہ درگورہوگیا ہے۔ پی ایس پی کی قیادت پاک سرزمین اورہم وطنوں کونااہل حکمرانوں کے رحم وکرم پرچھوڑنے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیّدمصطفی کمال حقیقی اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے اقتدارنہیں اقدارکی سیاست کررہے ہیں۔