مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال کی طرف سے نسیم اشرف اور قاری محمد بلال کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پیپلز پارٹی کے جیالوں کا عزم ہے کہ قربانیوں کا سلسلہ نہیں رکے گا: یوم تاسیس سے خطاب
بریڈفورڈ ... پیپلز پارٹی سختیاں برداشت کرنے جیالوں کی پارٹی ہے، یہ پارٹی کے جیالے ہی ہیں جنکی ثابت قدمی اور پارٹی کے بانیوں کی قربانیوں سے اسے اقتدار ملتا رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے نارتھ آف انگلینڈ کی معروف شخصیت چوہدری محمد مالک کی جانب سے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیپلزپارٹی نارتھ انگلینڈ کے صدر چوہدری محمد مالک کی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے 46ویں یوم تاسیس کی تقریب میں سابق لارڈ میئر رنگ زیب چوہدری پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق ایوب، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن ندیم قیصر، پیپلز پارٹی ہالی فیکس کے صدر چوہدری محمد سلیم، پاکستان سے آئے ہوئے مہمان رمضان چغتائی، ڈاکٹر عمران مانی، چوہدری صدیق کے علاوہ دیگر رہنماؤں نے شرکت کرتے ہوئے کہا پاکستان پیپلزپارٹی شہیدوں کی ا مین جماعت ہے۔ گزشتہ 45برس پر محیط دور پیپلزپارٹی کی قربانیاں کا دور ہے ہزاروں جیالوں اور پروانوں کی شمعیں بجھتی رہی۔ پارٹی کے بانی خاندان ملک کے لئے عظیم قربانیوں کی داستان بن گیا۔ پارٹی کے لئے عظیم قربانیاں دینے والے کارکن اور پارٹی کی لیڈر شپ نے الزامات اذیتیں برداشت کرتے ہوئے ملک کے لئے جان دینے والے اس معجزاتی پارٹی کے طلسماتی لیڈر دنیا بھر میں اپنی شخصیت کا سحر چھوڑ گئے۔ پیپلزپارٹی کی قربانیوں کا تسلسل ہے جیالے شہادت، اسیری، کال کوٹھری، عدالتوں، کچہریوں میں نشان عبرت بنادیئے گئے۔ اس کے باوجود آج بھی جیالوں کے جذبے سرد نہیں ہوئے آج بھی وہ سرفخر سے بلند کرتے ہوئے شہیدوں کے مشن کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہیں۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور غربت جیسے چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی حکومت مفاہمتی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے۔ پیپلزپارٹی کو توڑنے کے لئے ہر مختلف ادوار کے یذید صفت آمروں نے پارٹی کے ووٹ بنک پر شب خون مارنے کی کوشش کی مگر ہر الیکشن میں ان کو منہ کی کھانی پڑی۔ مقررین نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس صوبائی رواداری، تجدید عہد نظریہ پاکستان کی حفاظت کا درس دیتا ہے۔ پاکستانی اور آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ کو دن کے اجالے یا رات کی تاریکی میں جیسے ہی پڑھیں پارٹی کی قربانی اور ملکی مفاد سو فیصد صداقت کے ساتھ نظر آئے گا پاکستان پیپلزپارٹی کا مفاہمتی عمل جاری رہے گا۔ مفاہمتی عمل ہی پاکستان کی ترقی، بقاء اور خوشحالی کا ضامن ہے بعد ازاں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔