مقبول خبریں
ڈیبی ابراھم کیساتھ ناروا سلوک سے بھارت کا نام نہاد جمہوری چہرہ بے نقاب
مہنگائی کی ذمے دار عمران خان حکومت ہے ،شہباز شریف
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کی ڈیبی ابراھام کے ہندوستان میں داخلے پر پابندی کی شدید مذمت
آتش فشاں
پکچرگیلری
Advertisement
نگینہ جامع مسجد میں مدینہ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے قصیدہ بردہ شریف کی محفل کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں مدینہ انسٹیٹیوٹ کے باہمی اشتراک سے قصیدہ بردہ شریف کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس روحانی موقع پر مولانا قاری خادم حسین چشتی نے کہا کہ قصیدہ بردہ شریف کی خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ پوری دنیا جانتی ہے درود و پاک میں جو برکات رب العالمین نے رکھی ہیں اس سے بیماروں کو شفا، مسافروں کو منزل، تنگدستوں کی روزی میں وسعت بھٹکے ہوؤں کو راستہ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت ملتی ہے۔ نوجوان مذہبی راہنما مولانا محمد فیصل یعقوب نے کہا کہ قصیدہ بردہ شریف کی محافل کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے جس سے ہم اپنی نوجوان نسل کو دین اسلام اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات سے جوڑے رکھ سکتے ہیں۔ ذاکر برہان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو یاد رکھنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور ایسا اجتماع حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دلی لگاؤعقیدت و محبت میں اضافے کا باعث ہو گا۔ مدینہ انسٹیٹیوٹ کے ترجمان عاشر محمود نے کہا ہم قصیدہ بردہ شریف کی روحانی محفل میں جمع ہیں جو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اظہار عقیدت و محبت کا ایک ذریعہ ہے اور اس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں شرکت حوصلہ افزا ہے ۔ قصیدہ بردہ شریف کی محفل میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ایسی محافل امن محبت باہمی اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں جو وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔