مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مصروف عمل
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)سپہ سالار عقیدہ تاجدار ختم نبوت حضرت صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار سجادہ نشین دربار عالیہ بلاوڑہ شریف 6ویں سالانہ عالمی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ تشریف لا رہے ہیں اس سلسلہ میں پہلا پروگرام اکتیس دسمبر بروز منگل بریڈفورڈ ،دوسرا پروگرام دو جنوری 2020 بروز جمعرات ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم جبکہ تیسرا اور آخری پروگرام 4 جنوری بروز ہفتہ بینگلی ہال برمنگھم میں ہو گا ۔ اس موقع پر میڈیا کو دیے گئے اپنے ایک خصوصی بیان میں دربار عالیہ بلاوڑہ شریف کے خادم خاص روحانی مذہبی اور سماجی شخصیت راجہ آفتاب شریف نے کہا کہ صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ سرکار 6ویں عالمی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر شرکت کرنے کے ا رہے ہیں اور ساتھ میں برطانیہ میں بسنے والی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کو بھی سر انجام دیں گے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والی مسلمان کمیونٹی میں سے اگر کوئی شخص روحانی ،ذہنی و جسمانی بیماریوں کا شکار ہے تو وہ دم و دعا فی سبیل اللہ کے لیے کسی بھی پروگرام میں شرکت کر سکتے ہیں انہوں نے کہا صاحبزادہ حق خطیب حسین علی بادشاہ نے تاجدار ختم نبوت اور دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے خدمت کے اسی جذبے کو لیکر وہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہیں ۔ راجہ آفتاب شریف نے برطانیہ میں بسنے والی امت مسلمہ کو 6ویں عالمی تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی دعوت عام دیتے ہوئے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے امن محبت باہمی بھائ چارے کے پیغام کو عالمی سطح پر پھیلایا جا سکے۔