مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا صدارت آزاد کشمیر مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنما راجہ شبیر کاکڑوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری محمد بشیر رٹوی تھے۔تقریب میں راجہ عمیر،چوہدری ناصر گجر،راجہ ظہیر،جہانگیر خان،قاری قدیرکے علاوہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر راجہ شبیر کاکڑوی نے کہا کہ قائد اعظم آزادی کے بعد پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے آپ ایک سچے، دیانتددار، محنتی، قانون پسند اور مخلص انسان تھے انہوں کی سیاسی وسعت نظری کی وجہ سے پاکستان کا قیام عمل میں لایا گیا۔ مسلم کانفرنس تحریک کشمیر بورڈ برطانیہ و یورپ کے چیئرمین چوہدری بشیر رٹوی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح ؒ نے بھانپ لیا تھا کہ کے مستقبل میں برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے لیے اگر علیحدہ مملکت کا وجود عمل میں نہ لیا گیا تو مشکلات ہوں گی اس وجہ سے انہوں نے دو قومی نظریے کا مطالبہ کیا جسکے مخالفین آج اس بات پر مکمل متفق ہیں کہ قائد اعظم کی سیاسی بصیرت دور اندیش تھی انکی انتھک محنت اور کوششوں کے باعث برصغیر کے مسلمانوں اپنے لئے علیحدہ ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،25 دسمبر کا دن ہمیں اپنے عظیم قائد کی طرح ملک و قوم کے لئے انتھک محنت کا درس دیتا ہے،قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے وژن پر عمل کرکے ہی ملک کو تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،بابائے قوم کے افکار اور طرز سیاست ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے اتحاد و اتفاق اشد ضروری ہے۔دیگر مقررین نے بھی لب کشائی کرتے ہوئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی قائد اعظم کے اصولوں کو اپنا کر پاکستان کو دنیا میں بلند و بالامقام سے سرفراز کیا جا سکتا ہے۔