مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
مسئلہ کشمیر پربحث کیلئے ڈیبی ابراھم کیطرف سے برطانوی پارلیمنٹ میں تحریک پیش
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
یونائیٹڈ ون گلوبل فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضرورت مندوں کیلئے امدادی کیمپ کا اہتمام
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)یونائیٹڈ ون گلوبل فاؤنڈیشن کے بانی بلال بابر سولیسیٹر اور ان کی ٹیم نے درویش صفت انسان سنیئر سیاستدان شیڈو منسٹر آف ایمیگریشن ممبر پارلیمنٹ محمد افضل خان کیساتھ مل کر مانچسٹر میں اسلام کے بنیادی پہلو خدمت انسانیت کو اجاگر کیا ہے- جو خدمت انسانیت کو بہترین اخلاق اور عظیم عبادت قرار دیتا ہے۔خالق کائنات اللہ تعالیٰ نے امیروں کو اپنے مال سے غریبوں کو دینے کا حکم دیا ھے۔یقیناً صدقہ اللہ رب العزت کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ھے اور بری موت کو دور کرتا ھے- (ترمذی)آج جسطرح یونائیٹڈ ون گلوبل فاؤنڈیشن نے ضرورت مندوں میں گرم کپڑے اور غرباء میں کھانا تقسیم کرکے سماجی بہبود کے بنیادی مقصد کی عکاسی کی ہے اسی طرح دیگر سماجی و فلاحی تنظیموں اور مخیر حضرات کو معاشرے کے محتاجوں،بیکسوں،معذوروں،بیماروں،بیواؤں،یتیموں اور بے سہارا افراد کی دیکھ بھال اور انکی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے انکے دروازوں تک جا کر انکی امداد کرنے میں تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔ بیشک دین اسلام سرا سرخیرخواھی کا مذہب ھے۔