مقبول خبریں
یوم عاشور کے حوالہ سے نگینہ جامع مسجد اولڈہم میں روح پرور،ایمان افروز محفل کا اہتمام
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
میاں جی کی لڑکیاں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کیلئے بےلوث خدمات پرپنجاب یونیورسٹی کی ڈیوڈ مارٹن ایم ای پی کیلئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری
لندن ... ڈیوڈمارٹن کی یوں تو پاکستان کیلئے بے انتہا خدمات ہیں لیکن حالیہ کامیابی کے تناظر سے ان کا یہی تعارف کرادینا بہت ہوگا کہ پاکستان کو یورپی پارلیمنٹ میں جی ایس پلس کا درجہ دلوانے میں ان کا بھی بڑا کردار ہے۔ ان کی انہی بے لوث خدمات کی وجہ سے پنجاب یونیورسٹی نے انہیں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری عطا کی ہے۔ گورنر پنجاب محمد سرور جو پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں انکی ڈیوڈ مارٹن سے گلاسگو کے حوالے سے پرانی دوستی ہے۔ ڈیوڈ مارٹن نے پنجاب یونیورسٹی کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری کوششوں کا اس انداز میں پذیرائی میرے لئے اعزاز ہے اورپاکستانی اور یورپی کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانا میرے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے، میں خاص طورپر گلاسگو گوون اور گلاسگو سینٹرل سے لیبر کے سابق رکن پارلیمنٹ اورحالیہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے پاکستان کو جی ایس پی کی حیثیت دلوانے کیلئے کی جانے والی انتھک کوششوں کی تعریف کرتاہوں، سکاٹ لینڈ کے سینئر رکن یورپی پارلیمنٹ ڈیوڈ مارٹن نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے ایک بہت بڑی ڈیل ہے اور اس کے معنی یہ ہیں کہ پاکستان اب اپنی مصنوعات خاص طورپر یورپی یونین کے 28 ممالک کو ڈیوٹی ادا کئے بغیر برآمد کرسکے گا اس سے پاکستان میں ملازمتوں کے وسیع تر مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کی خوشحالی کی راہ کھلے گی ۔