مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
سمائل ایڈ یوکے کا بے گھر افراد کی مدد کیلئے کمیونٹی سپورٹ وہیکل سروس کا آغاز
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)سمائل ایڈ یوکے نے مانچسٹر سے بے گھر افراد کی مدد مدد کے لیے کمیونٹی سپورٹ وہیکل سروس کا آغاز کر دیا یہ اپنی نوعیت کی پہلی سروس ہے جس سے براہ راست بے گھر، بے یارو مددگار اور پسے ہوئے طبقات کو مدد فراہم کرے گی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر گریٹر مانچسٹر پولیس کے چیف پاؤل سمتھ نیوی، آرمی نیشنل ہیلتھ سروس کے نمائندگان کے علاوہ ڈاکٹر افضل خان مقامی کونسلرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر افضل خان اور دیگر راہنماؤں کا کہنا تھا کہ سمائل ایڈ یوکے کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ہے نوجوان شہباز سرور اور اسکے بھائ ابوبکر سرور نے کمیونٹی کے لیے جو منصوبہ جات شروع کیے ہوئے ہیں نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں کہ اگر ہمت و جذبہ شامل حال ہو تو کوئ کام بھی ناممکن نہیں ہم انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ شہباز سرور کا کہنا تھا کہ دماغی اور ڈیمنشیا کی مرض میں مبتلا افراد کے منصوبہ جات جو ہم نے پہلے شروع کیے ہوئے ہیں کمیونٹی کے تعاون سے ہی ممکن ہوئے ان کا مذید کہنا کہ میرے چھوٹے بھائی ابوبکر سرور کی محنت و لگن بھی مثالی ہے اسکے ساتھ خاندان خصوصاً والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم دکھی انسانیت کی خدمت کے قابل ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا دین اسلام ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے ہمیں قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ انہوں نے افتتاحی تقریب میں شامل تمام افراد کا دلی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر فیتہ کاٹ کر کمیونٹی سپورٹ وہیکل کا افتتاح بھی کیا گیا۔