مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی سیفٹی فورم کامساجد کونسل اور کمیونٹی گروپوں کے اشتراک سے کشمیر کانفرنس کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم میں کمیونٹی سیفٹی فورم نے دیگر کمیونیٹیز گروپوں کے ساتھ مل کر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں کمیونٹی سیفٹی فورم کے نمائندہ یوسف ڈار، جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ کی چئیر پرسن کونسلر یاسمین ڈار کے علاوہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر یوسف ڈار کا کہنا تھا کہ کشمیر ستر سال سے زائد عرصہ سے حل طلب مسئلہ ہے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کشمیر بارے آگاہی دینا تھی اسکے علاوہ یہاں سے جا کر کشمیر بارے میٹنگز اور لابنگ کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں مظلوم کشمیریوں کی مدد کو ممکن بنایا جا سکے۔ نوجوان برطانوی نژاد پاکستانی زینب کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں لوگ چار ماہ سے گھروں کے اندر محصور ہیں اور تمام رسل و رسائل بند ہیں بیرونی دنیا سے رابط منقطع ہے ۔ کونسلر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بارہ دسمبر کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے پوچھیں کے انہوں نے مسئلہ کشمیر بارے کیا ہے اور اگر منتخب ہوئے تو کیا کردار ادا کریں گے جس سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی آواز بلند ہو ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فی الفور بند ہونی چاہیں۔ کانفرس میں شریک پاکستان کی کاروباری شخصیت سید اسد شاہ کا کہنا تھا کہ کشمیر بین الاقوامی مسئلہ ہے کانفرس میں شریک افراد نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم بارے بات چیت کی میں اسکی مکمل تائید کرتا ہوں۔ کانفرس میں شریک طاہر محمود اور دیگر شرکاء نے بھی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فی الفور بند کرنے کا مطالبہ کیا۔