آخری عمر میں ملکہ برطانیہ کو عجیب پریشانی، ڈیوٹی اہلکار ملکہ کی پسندیدہ پھلیاں چوری کرنے لگے
دنیا کی تمام معمر خواتین اپنے تجربے کی بنیاد پر زود اثر غذائیں بنانے کی ماہر ہوتی ہیں اسی طرح ملکہ برطانیہ بھی مربعے وغیرہ کھانے کی خاصی شوقین ہیں انہیں ان سپاہیون پر سخت غصہ ہے جو انکے ایسی اشیا سے بھرےمرتبان ختم کر دیتے ہیں۔ برطانوی عدالت کو بتایا گیا کہ ملکہ ایلزبتھ بکنگھم پیلس میں پڑے پھلی کے مرتبانوں پر نشان لگاتی ہیں کیونکہ ان مرتبانوں میں سے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پھلی کھاتے رہتے ہیں۔ رطانوی عدالت میں نیوز آف دی ورلڈ کے شاہی خاندان کے سابق ایڈیٹر کلائیو گڈمین کی ای میل پڑھی گئی جس میں لکھا تھا کہ ملکہ بہت ناخوش ہیں۔
کلائیو کے مطابق محل کے اہلکاروں کو ایک ای میل بھیجی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ مرتبانوں سے اپنے ہاتھ دور رکھیں۔ ای میل کے مطابق مسئلہ یہ ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکار بہت زیاد پھلی کھا جاتے ہیں ملکہ نے مرتبانوں پر نشان لگانے شروع کردیے تاکہ ان کو معلوم چل سکے کہ اس مرتبان میں سے پھلی کھائی گئی ہے۔
وکیل استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ ملکہ بہت ناخوش تھیں کیونکہ پولیس والے پھلی کھا جاتے تھے۔
عدالت میں قہقہوں کے درمیان جسٹس سونڈرز نے جیوری سے کہا کہ پولیس اہلکروں کی جانب سے پھلی کی چوری کے الزامات ابھی تک ثابت نہیں ہوئے ہیں۔