مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مسلمانوں کی اصل تاریخ یہ ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی گئے محبت اوراخوت کو عام کیا:پیرنقیب الرحمن
برمنگھم ... آستانہ عالیہ عیدگاہ شریف راولپنڈی کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا ہے کہ حقیقت میں مسلمانوں کی تاریخ اور کردار یہ ہے کہ وہ دنیا میں جہاں بھی گئے ہیں انہوں نے وہاں امن، محبت، رواداری اوراخوت کو عام کیا ہے اور خدا اور اس کے پیارے حبیب کا پیغام اس قدر محبت حکمت اور دانائی سے پیش کیا ہے کہ اس پیغام کی کشش اولیاء اللہ اور صوفیائے کرام کے روحانی اور مجسم محبت کے کردار سے علاقوں کے علاقے اور شہروں کے شہر دین اسلام اوردائرہ اسلام میں داخل ہوتے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ دیگر غیر اسلامی ملکوں میں جہاں دنیا کے جدید اور ترقی یافتہ معاشرے قائم ہیں وہاں دعوت دین اوراسلام کی ترویج، زیادہ حکمت عملی اور ذمہ داری سے انجام پانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں مقامی سطح پر مقامی لوگوں کو محبت، رواداری اور دوستی کے ساتھ اپنادوست بنا کر انہیں خدا اور اس کے رسول کا پیغام دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ محبت اور اخوت ہر دور میں محبت اوراخوت ہی رہیں گے۔ دنیا خواہ جس قدر جدید اورترقی یافتہ ہوجائے دکھ درد، ہمدردی، احسان اور رواداری اپنے معنی نہیں بدل سکتے۔ پیر محمد نقیب الرحمن نے کہا کہ ردنیامیں ہر جگہ جہاں جہاں مسلمان آباد ہیں ان کے قول و فعل، عمل اور کردار سے یہ واضع ہونا چاہئے کہ وہ ایک خدا اور ایک رسول کے ماننے والے اور دنیاوی سطح پر بھی بہترین انسان اورمثالی شہری ہیں، انہوں نے کہا کہ آج سے دو صدیاں قبل راولپنڈی ایک بڑا قصبہ اوراردگرد کئی چھوٹے بڑے گاؤں ہوتے تھے لیکن یہ خواجگان عیدگاہ شریف کی دینی اور روحانی تربیت اور فیض تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں غیر مسلم جوق در جوق مسلمان ہوگئے اور آج راولپنڈی غیر مسلموں کا نہیں بلکہ مسلم اکثریت کا شہر بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی آج اپنا معیار اولیاء اللہ اورصوفیائے کرام جیسارکھناچاہئے۔ تقریب میں آستانہ عالیہ سلطان باہو کے حضرت پیر نیاز الحسن قادری، صاحبزادہ سید لخت حسنین، علامہ پیر محمد ثاقب شامی، پیر سید دلدارشاہ دیوان حضوری، علامہ نیاز احمد صدیقی، علامہ حافظ فاروق احمد چشتی، علامہ صاحبزادہ برکات احمد چشتی، اور دیگر معروف علمائے دین مشائخ کے علاوہ عیدگاہ شریف کے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔