مقبول خبریں
کشمیر سالیڈیرٹی کیلئے یکم فروری سے 11فروری تک تقریبات منعقد کرائی جائیں گی
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
صدارتی انتخاب میں متحدہ کی ن لیگ کی حمایت ...پیپلز پارٹی کا بائیکاٹ کا اعلان
اسلام آباد... سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے جانبدارانہ فیصلے کی وجہ سےپیپلز پارٹی نے احتجاجاً صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان پیپلز پارٹی کے صدارتی امیدوار سینیٹر رضا ربانی، پیپلز پارٹی کے پارلیمنٹیرین کے صدر مخدوم امین فہیم، اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ، چوہدری اعتزاز احسن، سینیٹر رحمن ملک،قمر زمان کائرہ، سینیٹر باز محمد خان، سینیٹر کلثوم پروین اور دوسرے رہنماؤں نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے بھی صدارتی انتخاب کے بائیکاٹ کے حوالے سے پیپلزپارٹی کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ہمارا خیال تھا 18 ویں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن خود مختار ہو گا لیکن الیکشن کمیشن نے خود کوئی فیصلہ کرنے کی بجائے تمام معاملات سپریم کورٹ پر چھوڑ دیئے۔ سپریم کورٹ نے ہمارا موقف سنے بغیر صدارتی الیکشن کی تاریخ تبدیل کر دی۔ ہمارے پاس بائیکاٹ کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا... جبکہ متحدہ قومی موومنٹ نے 30جولائی کو ملک میں ہونے والے صدارتی انتخاب کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین کی غیر مشروط طور پرحمایت کا اعلان کیاہے. مسلم لیگ ن کی جانب سے ایم کیوایم کو وفاقی حکومت کا حصہ بننے کی دعوت دی گئی ہے جس پر ایم کیوایم نے ن لیگ کو واضح کیا ہے کہ حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت کے بعد جواب دیاجائیگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کا چھ رکنی نمائندہ وفد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی سربراہی میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ہمراہ جمعہ کی شب ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروآیا ن لیگ کے وفد میں ن لیگ کے صدارتی امیدوارممنون حسین ،وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید،سینیٹر ظفر اقبال جھگڑا ،سلیم ضیاء، اور نہال ہاشمی شامل تھے۔ ن لیگ کا وفد جب گورنرسندھ کے ہمراہ نائن زیرو پہنچا تو ا ن کا ایم کیوایم کی جانب سے روایتی انداز میں شاندار استقبال کیاگیا اور وفد کے ارکان کو پھولوں کے ہارپہنائے گئے ایم کیوایم کے کارکنا ن کی جانب سے اس موقع پر ایم کیوایم او رقائد تحریک الطاف حسین کے حق میں نعرے بازی کی گئی..